Skip to content

Federal (FBISE) · Full book test · Free

1st Year Islamiat Compulsory Full Book Paper

75 marks · 2 hours 30 minutes · 39 questions. Covers: 7 chapters (اب نمبر 5: حسنہ معاملات اور معاشرت to باب نمبر 7: اسلامی تعلیمات اور عصر حاضرین).

Your school name

1st Year Islamiat Compulsory Full Book Paper

1st Year · Islamiat Compulsory · Federal (FBISE)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 75Time: 2 hours 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. حضرت میکائیل علیہ السلام کی ذمہ داری بارش برسانے کے علاوہ ہے:
    1. پیغام لانا
    2. رزق پہنچانا
    3. مخلوق کی خدمت
    4. تقسیم و دولت
  2. قرآن کا ایک نام "ذکر " بھی ہے جس کے معنی ہیں:
    1. کلام
    2. حفظ
    3. زبانی
    4. یاد کرنا
  3. معاشرے کے تمام افراد کی بھلائی اور بہتری کی خواہش کرنا اور اس کے حصول کےلیے اقدامات کرنا کہلاتا ہے:
    1. عملی زندگی
    2. اجتماعی خیر خواہی
    3. معاشرتی فلاح
    4. بہترین اخلاق
  4. قانون کی پاسداری کا مطلب ہے:
    1. قانونِ ریاست کو سمجھنا
    2. قانون ریاست کو توڑنا
    3. قانون ریاست بنانا
    4. قانون ِ ریاست کو ماننا
  5. اللہ تعالیٰ کے نزدیک جائز کاموں میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ طلاق ہے، یہ تعلیم مذکور ہے:
    1. قرآن میں
    2. حدیث میں
    3. اجماع میں
    4. قیاس میں
  6. نبی کریم خاتم النبیینﷺ حضرت ام ایمن کو ماں کہتے تھے ،روایت ہے:
    1. ابن سعد کی
    2. ابن ہشام کی
    3. ابن خلدون کی
    4. ابن الہیشم کی
  7. صحابہ رضی اللہ عنھم علمی مسائل میں آپ کس کی طرف رجوع کرتے تھے؟
    1. حضرت حسن رضی اللہ عنہ
    2. امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ
    3. امام علی رضا رضی اللہ عنہ
    4. حضرت علی رضی اللہ عنہ
  8. کون سا عقیدہ پرہیزگاری پیدا کرتا ہے؟
    1. عقیدہ توحید
    2. عقیدہ رسالت
    3. عقیدہ آخرت
    4. عقیدہ ملائکہ
  9. قرآن مجید کے صفاتی نام"مجید "کا مطلب ہے:
    1. حکمت والا
    2. بزرگ
    3. بابرکت
    4. کرامت
  10. دین اسلام ہمیں عبادات کرنے اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے رکنے کا حکم دیتا ہے:
    1. جھوٹ
    2. چوری
    3. بری عادات
    4. بدعنوانی
  11. اسلامی نظام انصاف پر عمل درآمد کرنا اور کروانا ہم سب کی ہے:
    1. اجتماعی مجبوری
    2. اجتماعی ذمہ داری
    3. اجتماعی ضرورت
    4. اجتماعی فلاح و بہبود
  12. نکاح ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سے حفاظت کا ذریعہ ہے:
    1. غیر اخلاقی
    2. گناہوں
    3. بے حیائی
    4. بد اخلاقی
  13. حدیبیہ کے موقع پر آپ خاتم النبیینﷺ نے کس کی خاطر صلح کی؟
    1. بھائی چارے کی خاطر
    2. تجارت کی خاطر
    3. امن و امان کی خاطر
    4. حکومت کی خاطر
  14. مشورے کے معاملے میں خلفائے راشدین کا تصور یہ تھا کہ اہل شوری کو پوری آزادی کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا حق ہے:
    1. اظہار خیال
    2. اظہار حق
    3. اظہار رائے
    4. اظہار باطن
  15. منیٰ پہنچ کر حجاج کرام کو کتنے واجبات بالترتیب ادا کرنے ہوتے ہیں؟
    1. دو
    2. تین
    3. چار
    4. پانچ

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 12 of 18 · 12 × 2 = 24)

  1. نبی کریم خاتم النبیینﷺ کے بیان کردہ جنگی آداب تحریر کریں۔
  2. معاشرے میں جرائم کی روک تھام میں اجتماعی خیر خواہی اور احترام انسانیت کیسے کردار ادا کرتے ہیں؟
  3. ابتدائے اسلام میں وصیت کا اصول کیا تھا؟
  4. حضرت علی نقی رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت کے نمایاں اوصاف لکھیں۔
  5. عصر حاضر میں ترقی یافتہ ممالک کی خوشحالی کی وجہ بتائیں؟
  6. الکتاب سے کیا مراد ہے؟
  7. عقیدہ توحید کس طرح انکسار پیدا کرتا ہے؟
  8. اسلام کے جنگی مقاصد پر مختصر نوٹ لکھیں۔
  9. قرآن مجید میں انسانوں میں سے بہترین امت کن کو قرار دیاگیا ہے؟
  10. طلاق رجعہ اور طلاق مغلظہ کسے کہتے ہیں؟
  11. تعلیمات صوفیاء کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کیسے ممکن ہے؟
  12. اسلامی نظام حکومت کے دوسرے دور کے بارے میں قرآن مجید میں کیا فرمایاگیا ہے؟
  13. "جامع الترمذی "کے مؤلف کا نام مع سن وفات تحریر کریں۔
  14. باجماعت نماز ادا کرنے کے چند فوائد لکھیں۔
  15. حضرت ام ایمن رضی اللہ عنھا کون تھیں نیز بتائیے ان کے بارے میں نبی کریم خاتم النبیینﷺ نے کیا فرمایا؟
  16. یمامہ کے سردار ثُمامہ ابن اثال کے قبول اسلام کا واقعہ تحریر کریں۔
  17. سورۃ النساء کی روشنی میں میت کے ترکہ میں سے والدین کا حصہ بیان کریں۔
  18. حضرت علی نقی رحمتہ اللہ علیہ کے معمولات زندگی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 4 of 6 · 4 × 9 = 36)

  1. قرآن و حدیث کی روشنی میں اجتماعی خیر خواہی اور احترام انسانیت پر دلائل دیں۔
  2. اسلام میں فلاح وترقی کا تصور واضح کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ پر توکل اور بھروسے کی اہمیت کو بیان کریں۔
  3. حضرت میاں شیر محمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت و اخلاق کے بارے میں تحریر کریں۔
  4. فرشتوں کے نام اور ان کی مختلف ذمہ داریوں کا جائزہ لیں۔
  5. جمع تدوین حدیث کے حوالے سے تینوں ادوار کو تفصیل سے بیان کریں۔
  6. آپ خاتم النبیینﷺ کے بطور سربراہ خاندان اپنی ازواج کے ساتھ حسن سلوک کے عملی واقعات لکھیں۔