Skip to content

Punjab (PTB) · Full book test · Free

10th Class غذا اور غذائیت Full Book Paper

75 marks · 2 hours 30 minutes · 39 questions. Covers: 5 chapters (باب نمبر 6: غذاؤں کی تیاری اور پکانے کے طریقے to باب نمبر 10: غذاؤں کو محفوظ کرنا).

Your school name

10th Class غذا اور غذائیت Full Book Paper

10th Class · غذا اور غذائیت · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 75Time: 2 hours 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. پھلوں اور سبزیوں پر دواؤں کا سپرے (Spray) کس قسم کے آمیزی اجزاء کی مثال ہے؟

    1. ارادی آمیزی اجزاء

    2. قدرتی اجزاء

    3. اتفاقی آمیزی اجزاء

    4. بے ضرر اجزاء

  2. نو بلوغ افراد کھانے کے درمیانی وقفوں میں غذائیت سے بھرپور غذاؤں (جیسے دودھ، پھل) کی بجائے کسے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں؟

    1. سلاد یا جوس

    2. سینڈوچ یا سلاد

    3. چاکلیٹ چپس یا کولا

    4. متوازن غذا

  3. چولہے کے قریب کس چیز کو لٹکانا نہیں چاہیے؟

    1. برتن

    2. کپڑے یا پردے

    3. گھڑی

    4. اخبار

  4. اگر بجٹ میں گنجائش ہو تو مینو میں کون سی چیزیں شامل کی جا سکتی ہیں؟

    1. صرف زردہ یا کھیر

    2. صرف نان اور سیخ کباب

    3. سلاد کی کئی اقسام، روسٹ، اور کئی قسم کی سویٹ ڈش

    4. صرف چکن یا مٹن قورمہ

  5. جب آپ دستر خوان پر کھانا کھانے کے لیے آئیں تو آپ کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟

    1. نیا

    2. صاف ستھرا

    3. قیمتی

    4. فیشن ایبل

  6. گھر میں اچار، چٹنیاں وغیرہ بنانا خاتون خانہ کے کن اوصاف کی علامت ہے؟

    1. سلیقہ مندی اور نفاست

    2. ہنرمندی اور دوراندیشی

    3. الف اور ب دونوں

    4. فضول خرچی

  7. آئرن (Iron) کی کمی سے کون سی بیماری ہوتی ہے؟

    1. اندھیرتا

    2. رکٹس

    3. اینمیا

    4. موٹاپا

  8. باورچی خانے میں فرش پر گرنے یا پھسلنے کی ایک اہم وجہ کیا ہے؟

    1. فرش صاف ستھرا اور خشک ہونا

    2. گیلا یا نم دار فرش ہونا

    3. صفائی کا سامان مخصوص جگہ پر رکھنا

    4. کھانا پکانے کے بعد روزانہ صفائی کرنا

  9. چھ سے بارہ سال کی عمر کے بچے کس طرح کے ہوتے ہیں؟

    1. جسمانی اور ذہنی طور پر غیر فعال

    2. جسمانی اور ذہنی طور پر سر گرم

    3. صرف جسمانی طور پر سر گرم

    4. صرف ذہنی طور پر سر گرم

  10. گرم کھائے جانے والے کھانوں کو کس وقت میز پر لانا چاہیے؟

    1. کافی دیر پہلے

    2. عین وقت پر

    3. مہمانوں کے آنے سے ایک گھنٹہ پہلے

    4. ٹھنڈا ہونے کے بعد

  11. حرارت اور تپش سے غذاؤں کو محفوظ کرنے میں کون سا طریقہ شامل ہے؟

    1. ڈبہ بندی

    2. اچار

    3. منجمد کرنا

    4. ٹھنڈا رکھنا

  12. حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کی خوراک کی مقدار پہلے کے مقابلے میں کتنی زیادہ ہونی چاہیے؟

    1. آدھی

    2. دو چوتھائی

    3. ایک چوتھائی

    4. ڈبل

  13. چنوں اور دالوں کو گلانے کے لیے بعض اوقات میٹھے سوڈے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے کون سا غذائی جزو ضائع ہو جاتا ہے۔

    1. پروٹین

    2. نشاستہ

    3. وٹامن

    4. چکنائی

  14. کھانے کی رنگت جس قدر دلکش اور نکھری ہوئی ہو گی، اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟

    1. ایک ہی رنگ کی تکرار ہو گی

    2. طبیعت میں خوشی سے کھانا کھانے کی امنگ پیدا ہو گی

    3. کھانا دیر سے ہضم ہو گا

    4. تمام کھانے شوربے والے ہوں گے

  15. استعمال شدہ برتن اور اگلے کھانے کے لیے صاف برتن بھی کس جانب سے رکھے جاتے ہیں؟

    1. دائیں جانب سے

    2. بائیں جانب سے

    3.  سامنے سے

    4. میز کے اوپر سے

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 12 of 18 · 12 × 2 = 24)

  1. برتنوں کی اہمیت اور بنیادی خصوصیت کیا ہے؟

  2. کچی سبزیوں کی بجائے کیسا سلاد دیا جا سکتا ہے؟

  3. غذاؤں کو جرثوموں کے حملوں سے بچانے کے لیے صفائی ستھرائی کیوں ضروری ہے؟

  4. گوشت کی غذائیت کیونکر برقرار رکھی جا سکتی ہے؟

  5. نئی غذا کا آغاز کیسے کیا جائے؟

  6. میز پر بچھانے کے لیے کیا استعمال ہوتا ہے؟

  7. سبزیاں اور پھل کس چیز کا بہترین ذریعہ ہیں؟

  8. حرارت کے ذریعے غذاؤں سے جراثیم کو ختم کرنے کے عمل کو کیا کہتے ہیں؟

  9. ڈیکسٹرین کیا ہوتا ہے؟

  10. نقصِ غذائیت میں معاشیات کیا اہم کردار ادا کرتی ہے؟

  11. نیپکن اور ٹیبل میٹس کے رنگ کیسے ہونے چاہئیں؟

  12. کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے مینو پلان کرنے کے اصول تحریر کریں۔

  13. پاسچرائزیشن سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

  14. جل جانے کے بعد کن چیزوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے؟

  15. پاکستان سمیت دنیا بھر میں غذائی کیفیت کیسی ہے؟

  16. کھانا پیش کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟

  17. دودھ پلانے والی خواتین کو یومیہ کتنے اضافی حراروں کی ضرورت ہوتی ہے؟

  18. اتفاقی آمیزی اجزاء کسے کہتے ہیں؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 4 of 6 · 4 × 9 = 36)

  1. حاملہ خواتین کی غذائی ضروریات پر تفصیلاً نوٹ لکھیں۔

  2. مینو پلاننگ کی اہمیت اور بنانے کا طریقہ تفصیل سے بیان کریں۔

  3. کھانا پکانے کے مختلف طریقے لکھیں ۔

  4. میز پر مشرقی طریقے سے کھانا پیش کرنے کا طریقہ لکھیں۔

  5. طویل عرصے کے لیے غذاؤں کو محفوظ کرنے کے طریقے لکھیں۔

  6. نقصِ غذائیت سے بچاؤ کے مختلف اقدامات پر بحث کریں۔