Your school name
1st Year تاریخ پاکستان First half Book Paper1st Year · تاریخ پاکستان · Punjab (PTB)
Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)
"پاکستان اسی دن وجود میں آگیا تھا جب ہندوستان میں پہلا ہندو مسلمان ہوا تھا" یہ بیان کس عظیم رہنما کا ہے:
آل انڈیا مسلم لیگ کا سالانہ دوسرا اجلاس 1908 میں امرتسر میں منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت کس نے کی؟
جب 1911 میں تنسیخ بنگال ہوئی تو اس وقت وائسرائے کون تھا؟
جنوری 1933 میں علامہ اقبال نے کس ملک کا دورہ کیا؟
مولوی سعید علی کانپوری نے کس اسلامی ادارے کی بنیاد رکھی؟
سر سید احمد خان کب فوت ہوئے؟
1857 کی جنگ آزادی میں ملکہ حضرت محل نے کس شہر میں انقلابیوں کی قیادت کی؟
کس قانون کی رو سے گورنر جنرل کو مقامی لوگوں کو انڈین نیشنل سول سروس کے اعلیٰ عہدوں پر مقرر کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا؟
علامہ اقبال کو مصور پاکستان کا خطاب ان کے الٰہ آباد کی وجہ سے دیا گیا۔ بتائیے انہوں نے یہ خطبہ کس سن میں دیا؟
مندرجہ ذیل میں سے کون سا مسلم رہنما شملہ وفد میں شامل نہیں تھا؟
تاریخ میں اس سے بڑھ کے غیر شریفانہ بد مہدی کی مثال ملنی مشکل ہے۔ یہ الفاظ کس رہنما نے ادا کیے؟
علامہ اقبال نے آل انڈیا مسلم لیگ کے کس جلسہ کی صدارت کی؟
مسلمانوں کو کانگرس سے الگ رہنے کی تلقین کس نے کی؟
نسلی امتیازات کو کم کرنے کےلیے البرٹ بل کس سن میں پیش کیا گیا؟
1857 کی جنگ آزادی کے آغاز میں صوبے دار ناہر خان اور اس کے ساتھیوں کو کس شہر میں گرفتار کرکے پھانسی کی سزا دی گئی؟
Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)
علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر روشنی ڈالیے۔
قائداعظم نے کانگرس سےا ستعفیٰ کب دیا؟
تحریک خلافت کے اثرات مختصر بیان کریں۔
مولاناشبلی نعمانی کی خدمات پر روشنی ڈالیے۔
تانتیا ٹوپے نے میدان جنگ سے بھاگ کر کہاں پناہ لی تھی؟
حضرت مجدد الف ثانی کا دو قومی نظریہ بیان کریں۔
سر سید احمد خان کا کانگریس کے بارے میں کیا رویہ تھا؟
تنسیخ بنگال پر مسلمانوں نے کیا رو عدمل ظاہر کیا؟
علامہ اقبال نے کتنی شادیاں کیں اور ان کی بیویوں کے نام لکھیں۔
لارڈ منٹو نے شملہ وفد کے مطالبات پر کس ردعمل کا اظہار کیا؟
کس قانون مجلس ہند میں وائسرائے کی مجلس انتطامیہ کے اراکین کی تعداد چار سے بڑھا کر پانچ کی دی گئی؟
دارلعلوم دیو بند کی بنیاد 1867 میں ایک مسجد میں رکھی گئی۔ اس مسجد کا نام کیا تھا؟
تاج برطانیہ کا پہلا وائسرائے کس کو بنایا گیا؟
دو قومی نظریے سے کیا مراد ہے؟
ڈاکٹر ضیا الدین کون تھے؟
Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)
سر سید احمد خان کی سیاسی خدمات بیان کریں۔ سر سید کو تحریک پاکستان کا بانی کہا جاتاہے۔ تبصرہ کریں۔
وفد شملہ کی تشکیل کا پس منظر اور اس کے مطالبات بیان کیجیے۔
تقسیم بنگال اور اس کی تنسیخ کے اثرات پر نوٹ لکھیں۔
علامہ اقبال کے خطبہ الٰہ آباد 1930 کا جائزہ لیجیے اور اس کی اہمیت کی وضاحت کیجیے۔
درج ذیل شخصیات پر نوٹ لکھیں۔ (الف) ابو ریحان البیرونی (ب) حضرت مجدد الف ثانیؒ