Skip to content

Punjab (PTB) · Full book test · Free

5th Class Urdu (اُردو) Full Book Paper

75 marks · 2 hours 30 minutes · 39 questions. Covers: 21 chapters (سبق نمبر 1: حمد (نظم) to اُردو (ب)).

Your school name

5th Class Urdu (اُردو) Full Book Paper

5th Class · Urdu (اُردو) · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 75Time: 2 hours 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. حروفِ تاکید پر مشتمل فہرست ہے:

    1. ہرگز، مطلق، البتہ، بالکل

    2. واہ واہ، واہ رے، شاباش

    3. ہاں، وے، البتہ

    4. کیا، کیوں، کیسے

  2. فعل ماضی شکیہ کا جملہ ہے:

    1. ہم کھانا کھانے جا رہے تھے

    2. ہم لاہور میں رہتے تھے

    3. اکرم نے نظم یاد کی ہو گی

    4. کاش میں آپ کی مدد کر سکتا

  3. ہو جائیں فدا اس ......... پہ

    1. کام

    2. کتاب

    3. نام

    4. چاند

  4. ہمارے قومی ترانے کے بند شروع ہوتے ہیں حرف:

    1. ’’ت’’ سے

    2. ’’ب’’ سے

    3. ’’پ’’ سے

    4. ’’ث’’ سے

  5. حروف تہجی کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. سکول، شمس، صدر

    2. سکول، صدر، شمس

    3. صدر، سکول، شمس

    4. شمس، صدر، سکول

  6. کس جملے میں سکتہ کا درست استعمال ہوا ہے؟

    1. آپ کہاں جائیں گے؟

    2. ہیں! یہ تم تھے

    3. امجد، رشید اور احمد تینوں وہاں موجود تھے

    4. صدر محترم!

  7. بلندی کی جمع ہے:

    1. بلندوں

    2. بلندا

    3. بلندیاں

    4. بلاندل

  8. حروفِ عطف والی درست فہرست ہے:

    1. کب۔ کون

    2. میں۔ سے

    3. ہم۔ تم

    4. و۔ اور

  9. حروفِ شرط کی درست فہرست ہے:

    1. کب، کون، کیا

    2. ارے، یا، اَبے

    3. و، اور، پھر

    4. اگر، جو، اگرچہ

  10. ہرمزان نے حضرت عمرؓ سے مانگا:

    1. پانی

    2. دودھ

    3. شہد

    4. شربت

  11. ’’تباہی’’ کا مترادف ہے:

    1. گرنا

    2. بربادی

    3. مرجھانا

    4. نقصان

  12. ’’بھنگی’’ کی مؤنث ہے:

    1. بھنگ

    2. بھنگن

    3. بھنگارن

    4. بھنگاری

  13. نظم ’’نیک بنو، نیکی پھیلاؤ’’ کے شاعر کا نام ہے:

    1. حفیظ جالندھری

    2. علامہ محمد اقبالؒ

    3. الطاف حسین حالی

    4. حفیظ تائب

  14. ’’گو’’ کے لاحقہ والی درست فہرست ہے:

    1. دماغ گو، دعا گو

    2. صحت گو، غلط گو

    3. کرن گو، نرم گو

    4. صاف گو، کم گو

  15. قوسین کا حامل جملہ ہے:

    1. اکرم بولا میں کھانا کھاؤں گا

    2. خواتین و حضرات!

    3. میرا بھائی اسلم (جو سب سے چھوٹا تھا) گزشتہ ماہ وفات پا گیا

    4. آپ کی کیا عمر ہے؟

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 12 of 18 · 12 × 2 = 24)

  1. عابد کی بینائی کس وجہ سے چلی گئی تھی؟

  2. عشرہ مبشرہ سے کون لوگ مراد ہیں؟

  3. ہڑپہ میں کاروباری زندگی کیسے چلائی جاتی تھی اور کس بات پر زور دیا جاتا تھا؟

  4. ہرمزان نے سزا سے بچنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا اور کیوں؟

  5. نظم نیک بنو ، نیکی پھیلاؤ میں ہمسایوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنے کی بات کی گئی ہے؟

  6. نظم ایک گائے اور بکری میں بیان کیا گیا چراگاہ کا منظر اپنے الفاظ میں لکھیں۔

  7. کسی بھی ملک کی شناخت کن چیزوں سے ہوتی ہے؟ تین کے بارے میں بتائیں۔

  8. آلودگی کی کسی ایک قسم کے خاتمے یا اس میں کمی کے لیے تجاویز دیں۔

  9. کشمیر کے روایتی کھانے اور پہناوے کون سے ہیں؟

  10. ایک طالب علم کی حیثیت سے ہم انٹرنیٹ سے کیا فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟

  11. ہر اِک دشت شاداب، کھیتی ہری ہے، سے کیا مراد ہے اور یہ کس وجہ سے ہے؟

  12. گھر سے سکول آتے ہوئے آپ نے کن پیشوں سے وابستہ افراد کو دیکھا؟

  13. محاورے کی تعریف کریں نیز اس کی مثال بھی لکھیں۔

  14. نظم ٹوٹ بٹوٹ کے مرغے سے ہمیں کیا اخلاقی سبق ملتا ہے؟

  15. لاحقہ کی تعریف کریں اور مثال بھی لکھیں۔

  16. نبی کریم خاتم النبینﷺ نے کس کی تکلیفیں دور کرنے کا حکم دیا؟

  17. کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سکاؤٹ یا گرل گائیڈ کی تربیت حاصل کرنا کیوں ضروری ہے؟

  18. وحشی اور ہندہ کا جرم کیا تھا اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 4 of 6 · 4 × 9 = 36)

  1. ہزاروں سال پہلے انسان جنگلوں میں رہتا تھا۔ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جانوروں کا شکار کرتا، قدرتی پیداوار اور پھلوں پر گزر اوقات کرتا اور غاروں میں پناہ لیتا۔ یہ زندگی مصائب اور خطرات سے بھری ہوئی تھی۔ انسان نے زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے مل جل کر رہنے میں عافیت جانی۔ اس نے بستیاں بسائیں، مکان بنائے اور کھیتی باڑی شروع کی۔ آہستہ آہستہ آبادی بڑھنے لگی تو ضروریات میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ ایک فرد کے لیے ہر قسم کے کام کرنا ممکن نہ تھا۔ انسان نے اپنی سہولت کی خاطر کام تقسیم کر لیے۔ کسی نے غذا کی ضروریات پوری کرنے کا کام سنبھالا، تو کسی نے کپڑا مہیا کرنے کا کام اپنے ذمے لے لیا۔ یوں مختلف افراد مختلف کاموں سے وابستہ ہونے لگے۔ یہ کام پیشے کہلائے۔

    1.ہزاروں سال پہلے انسان اپنی ضروریات کیسے پوری کرتے تھے؟

    2.انسان نے زندگی کو آسان اورمحفوظ بنانے کے لیے کیا طریقہ اپنایا؟

    3.آبادی بڑھنے سے کیا ہوا؟

    4.پیشہ کسے کہتے ہیں؟

  2. ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے۔ ہم اس کی ترقی کے لیے دل لگا کر محنت کریں گے۔ اس کے پرچم کو سربلند رکھیں گے۔ ہمارے لیے اس میں بسنے والے تمام لوگ قابلِ احترام ہیں۔ ہمارے ملک کی مثال ایک خوب صورت گل دستے کی مانند ہے، جس کے ہر پھول کی اپنی خوش بو، جدا رنگ اور شناخت ہے۔ ہمارے لیے رنگ، نسل، زبان کی بنیاد پر کوئی زیادہ اہم یا غیر اہم نہیں ہے، ہم سب پاکستانی ہیں۔ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے وطن کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم طالب علم اپنے وطن کا مستقبل ہیں۔ ہم اپنے وطن کا نام روشن کریں گے۔

    1.ہمیں اپنے وطن کی ترقی کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

    2.ہمارے ملک کی مثال کس کی مانند ہے؟

    3.اس پیراگراف میں کس بات کا عہد کیا گیا ہے؟

    4.بہ حیثیت طالب علم آپ اپنے وطن کا نام کیسے روشن کر سکتے ہیں؟

  3. والدہ کے نام خط لکھیں اور اپنی صحت کےبارے میں بتائیں۔

  4. اللہ نے اپنی رَحمَت سے اِک چاند عرب میں چمکایا   کیا خُوب کرشمہ قُدرَت کا دُنیا والوں کو دِکھلایا
  5. فلک، چاند، سُورج، یہ روشن ستارے   پہاڑ اور دریا، یہ دل کش نظارے
  6. لاڑکانہ شہر سے 27 کلومیٹر کے فاصلے پر "موئن جوڈڑو" کے کھنڈرات واقع ہیں۔ ہڑپہ اور موئن جوڈڑو دونوں شہروں کا نقشہ اور ترتیب تقریباً ایک جیسی ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ دونوں شہر وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندھی زبان میں "موئن جوڈڑو" کا مطلب ہے "مردوں کا ٹیلا"۔ صفحۂ ہستی سے مٹ جانے والا یہ شہر تقریباً پانچ ہزار سال پہلے آباد ہوا تھا۔ اس شہر کے کھنڈرات سے بچوں کے کھلونے، عورتوں کے زیورات، ہاتھی دانت کی بنی ہوئی چیزیں، سیپ، گھونگے اور چینی کے برتن برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مجسمے اور اوزار بھی ملے ہیں۔ آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شہر کے باشندے ذہین اور محنتی تھے۔ ان لوگوں کا پیشہ کھیتی باڑی تھا۔ وہ لوگ ہندسوں کا استعمال جانتے تھے۔ اشارات اور تصاویر پر مبنی ان کا ایک اپنا رسم الخط تھا، جسے ماہرین آج تک نہیں پڑھ پائے۔ یہ شہر ختم کیسے ہوا، اس بارے میں ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین کے خیال میں وبائی امراض کے نتیجے میں ساری آبادی ختم ہو گئی اور کچھ ماہرین کے مطابق قدرتی آفات مثلاً سیلاب یا زلزلے کی وجہ سے یہ شہر نیست و نابود ہو گیا۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ بیرونی حملہ آوروں نے اس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہو گی، جس کی وجہ سے یہ شہر صفحۂ ہستی سے مٹ گیا۔

    1.موئن جوڈڑو کا کیا مطلب ہے؟

    2.موئن جوڈڑو کے باشندے کس طرح کے تھے؟

    3.موئن جوڈڑو کا رسم الخط کن چیزوں پر مشتمل تھا؟

    4.موئن جوڈڑو کے کھنڈرات سے کیا برآمد ہوا؟

    5.اوپر دی ہوئی عبارت میں سے محاورات تلاش کریں اور بتائیں۔