Skip to content

Punjab (PTB) · Half book test · Free

10th Class اُردو لازمی First half Book Paper

50 marks · 1 hour 30 minutes · 35 questions. Covers: 11 chapters (نظم نمبر 1: حمد to نثر نمبر 11: اولڈ ایج ہوم).

Your school name

10th Class اُردو لازمی First half Book Paper

10th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 50Time: 1 hour 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. ہمسائے تو ماں جائے ہوتے ہیں قواعد کی رو سے یہ جملہ ہے:

    1. محاورہ

    2. روزمرہ

    3. کہاوت

    4. مقولہ

  2. بائل کا گائیڈ باشندہ تھا:

    1. ایران کا

    2. مصر کا

    3. عراق کا

    4. شام کا

  3. ماسٹرالیاس کا کوئی دوست نہیں تھا کیوں کہ:

    1. وہ بدتمیز تھے

    2. وہ بہت امیر تھے

    3. وہ بہت سیدھے اور بے بیچ تھے

    4. وہ کسی سے بات نہیں کرتے تھے

  4. صراحی پر رکھا گلاس بجنے لگا:

    1. باجے کی طرح

    2. بانسری کی طرح

    3. جھرنے کی طرح

    4. جل ترنگ کی طرح

  5. خاک کا لفظ نعت میں آیا ہے:

    1. ایک مرتبہ

    2. دو مرتبہ

    3. تین مرتبہ

    4. چار مرتبہ

  6. میرزا عبدالقیوم نے ساری زندگی ملازمت کی:

    1. ریلوے میں

    2. صوبائی حکومت کے دفتر میں

    3. بینک میں

    4. فوج میں

  7. "جلوت" سے مراد ہے:

    1. اندھیرا

    2. مجلس یا ہجوم

    3. دشمنی

    4. سفر

  8. گھر میں داخل ہوتے وقت آپ خاتم النبین ﷺ کا چہرہ مبارک ہوتا تھا:

    1. سنجیده

    2. متفکر

    3. خنداں اورمسکراتا ہوا

    4. خاموش

  9. سرکاری لفافہ ملنے پر مداری لال کا چہرہ ہو گیا تھا:

    1. سرخ

    2. سفید

    3. کالا

    4. زرد

  10. درخت نہ رہنے سے وہاں سے اڑ گئے تھے:

    1. ہوائی جہاز

    2. پنچھی

    3. بادل

    4. ٹڈے

  11. سرسید کا نام رکھا تھا:

    1. ان کے والد نے

    2. ان کے نانا نے

    3. شاہ غلام علی صاحب نے 

    4. ان کی والدہ نے

  12. تیسری بار شکاری نے لکڑیاں جمع کیں:

    1. موٹی موٹی

    2. گیلی

    3. چھوٹی چھوٹی

    4. سبز

  13. حمورابی اپنی کی خصوصیت کی وجہ سے مشہور ہے؟

    1. جنگجو

    2. قانون دہنده

    3. معمار

    4. شاعر

  14. ماسٹرالیاس نے اصیل پرندہ پال رکھا تھا:

    1. تیتر

    2. مرغا

    3. کبوتر

    4. طوطا

  15. مصنف نے خود کو قراردیا:

    1. غریب زاده

    2. امیر زاده

    3. یتیم

    4. مسافر

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)

  1. کھنڈروں کے ساتھ بنے ہوئے عجائب خانے میں کیا رکھا ہے؟

  2. مصنف کو سورج گرہن کا شک کیوں ہوا؟

  3. ماسٹر جی ادھار مانگنے سب سے پہلے کس کے پاس گئے؟

  4. سرسید بچپن میں کون سے کھیل کھیلا کرتے تھے؟

  5. "دوسرا کون ہے جہاں تو ہے" کا کیا مطلب ہے؟

  6. آپ خاتم النبین ﷺ کس کے حکم پرحدجاری فرماتے تھے؟

  7. کبوتر اور گدھ رات کے وقت کس کے پاس مدد کے لیے گئے؟

  8. باپ نے ماہنے سے کیا سوال کیا؟

  9. شریعت کا کیا اصرار ہے؟

  10. سبودھ چندر کے کردار کی سب سے بڑی خوبی کیا تھی؟

  11. احمد جاوید نے اولڈایج ہوم بنانے کا خیال کہاں سے لیا؟

  12. میر خلیل الرحمن نے رتھ کے سفر پر کیا اعتراض کیا؟

  13. لالہ جی نے دوسری بار جگانے کی درخواست پر کیا جواب دیا؟

  14. مالک مکان کا گھر محسن محلہ سے کتنی دور تھا؟

  15. شام کو چراغ جلنے کے بعد بچے کہاں جاتے تھے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)

  1. تُو ہے خلوت میں تُو ہے جلوت میں   کہیں پنہاں کہیں عَیاں تُو ہے
  2. تو یہ ہے بابل طرح پختہ اینٹوں اور نیلی اور زرد چمک دار اینٹوں کا ویرانہ بے شمار دیوی دیوتاؤں کا معبد حمورابی اور بخت نصر اور سکندر اور سائرس کا بابل ۔ جب اس کی کھدائی کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا اور جرمن ماہرین ، اینٹیں اور مجھے کھلے چھوڑ گئے تو قریب کے گاؤں صلہ کے باشندوں نے بے شمار مسالا اپنے چھوٹے چھوٹے گھر اور سڑکیں بنانے میں استعمال کیا۔

  3. اور اس خیال سے کہ ان کی دل شکنی نہ ہو ، حد درجے کی طمانیت ظاہر کی کہ آپ کی نوازش سے میں نے حج کا سہانا اور روح افزا وقت بہت اچھی طرح صرف کیا اور نہ اور دنوں کی طرح آج بھی دس بجے اٹھتا ۔ لالہ جی ! صبح کے وقت دماغ کیا صاف ہوتا ہے، جو پڑھو خدا کی قسم فورا یاد ہو جاتا ہے۔ بھئی ! خدا نے صبح بھی کیا عجیب چیز پیدا کی ہے یعنی اگر صبح کے بجائے صبح صبح شام ہوا کرتی تو دن کیا بری طرح کنا کرتا۔

  4. یہ معاہدہ روس نے کرایا تھا جو دنیا کی بہت بڑی طاقت ہے۔ گاؤں میں کوئی معاملہ الجھ جائے تو گاؤں سے باہر کے کسی بڑے آدمی کو بلا کر ہم اسے سرپنچ بنا لیتے ہیں ۔ وہ جو فیصلہ کرے ہم اُسے سر آنکھوں پر رکھتے ہیں ۔ ہم نے روس کا فیصلہ قبول کر لیا۔ ہم عام لوگوں میں اتنی سیاسی بصیرت کہاں ہے کہ اس معاہدے کی تہ تک پہنچ پاتے۔

  5. سبودھ چندر ، اس کے ایک ہفتہ بعد گاڑی سے اترے تو اسٹیشن پر بورڈ کے سارے عملہ کو حاضر پایا۔ سب ان کا استقبال کرنے آئے تھے۔ مداری لال کو دیکھتے ہی سبودھ لپک کر ان کے گلے سے لپٹ گئے اور بولے : " تم خوب ملے بھٹی ! یہاں کیسے آئے ؟ اوہ! او و! آج دس سال کے بعد ملاقات ہوئی ۔ کہاں ہواب؟"مداری لال بولے : " یہاں ڈسٹرکٹ بورڈ کے دفتر میں ہیڈ کلرک ہوں۔ آپ خیریت سے تو ہیں !"