Skip to content

Punjab (PTB) · Half book test · Free

10th Class غذا اور غذائیت Second half Book Paper

50 marks · 1 hour 30 minutes · 35 questions. Covers: باب نمبر 9: میز لگانا اور کھانا پیش کرنا, باب نمبر 10: غذاؤں کو محفوظ کرنا.

Your school name

10th Class غذا اور غذائیت Second half Book Paper

10th Class · غذا اور غذائیت · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 50Time: 1 hour 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. پھلوں اور سبزیوں پر دواؤں کا سپرے (Spray) کس قسم کے آمیزی اجزاء کی مثال ہے؟

    1. ارادی آمیزی اجزاء

    2. قدرتی اجزاء

    3. اتفاقی آمیزی اجزاء

    4. بے ضرر اجزاء

  2. جب آپ دستر خوان پر کھانا کھانے کے لیے آئیں تو آپ کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟

    1. نیا

    2. صاف ستھرا

    3. قیمتی

    4. فیشن ایبل

  3. گھر میں اچار، چٹنیاں وغیرہ بنانا خاتون خانہ کے کن اوصاف کی علامت ہے؟

    1. سلیقہ مندی اور نفاست

    2. ہنرمندی اور دوراندیشی

    3. الف اور ب دونوں

    4. فضول خرچی

  4. گرم کھائے جانے والے کھانوں کو کس وقت میز پر لانا چاہیے؟

    1. کافی دیر پہلے

    2. عین وقت پر

    3. مہمانوں کے آنے سے ایک گھنٹہ پہلے

    4. ٹھنڈا ہونے کے بعد

  5. حرارت اور تپش سے غذاؤں کو محفوظ کرنے میں کون سا طریقہ شامل ہے؟

    1. ڈبہ بندی

    2. اچار

    3. منجمد کرنا

    4. ٹھنڈا رکھنا

  6. استعمال شدہ برتن اور اگلے کھانے کے لیے صاف برتن بھی کس جانب سے رکھے جاتے ہیں؟

    1. دائیں جانب سے

    2. بائیں جانب سے

    3.  سامنے سے

    4. میز کے اوپر سے

  7. غذائی آمیزی اجزاء میں سے کون سے اجزاء انسانی صحت کے لیے بے حد مضر ہیں؟

    1. چینی اور نمک

    2. وٹامنز

    3. پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ، سوڈیم بینزویٹ، سیلیک ایسڈ

    4. سرکہ اور لیموں کا رس

  8. تمام پکوان کھانے کے وقت براہ راست کہاں سے لاکر پیش کیے جاتے ہیں؟

    1. ڈائننگ روم سے

    2. دوسرے کمرے سے

    3. باورچی خانے سے

    4. فریج سے

  9. ڈبہ بندی کے طریقے میں غذاؤں کو ابلتے پانی میں چند منٹ کے لیے ڈبونے (بلانچ) کا مقصد کیا ہے؟

    1. ان کا ذائقہ تبدیل کرنا

    2. انہیں اچھی طرح صاف کرنا

    3. انہیں نرم کرنا

    4. انہیں ٹھنڈا کرنا

  10. بنیادی طور پر کھانا پیش کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟

    1. ایک

    2. دو

    3. چار

    4. پانچ

  11. خمیر کن غذاؤں پر حملہ کر کے ان کی خوشبو اور ذائقہ خراب کر دیتے ہیں؟

    1. صرف دودھ

    2. صرف سبزیوں اور پھلوں

    3. دودھ، پھلوں کے رس، اور سبزیوں پر

    4. صرف گوشت اور پروٹین والی غذاؤں پر

  12. پانی سے گلاس کتنا اور کس سمت سے بھرا جاتا ہے؟

    1. آدھا، بائیں جانب سے

    2. پورا، دائیں جانب سے

    3. الف اور ب دونوں

    4. ان میں کوئی نہیں

  13. فائدہ مند خورد نامیوں کا استعمال کن غذائی مصنوعات بنانے کے کام آتا ہے؟

    1. صرف گوشت

    2. صرف سبزیاں اور پھل

    3. دہی اور ڈبل روٹی

    4. چاول اور دالیں

  14.  خاتون خانہ کے کس عمل سے افراد خانہ خصوصاً بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے؟

    1. کھانا پکانے سے

    2. صفائی ستھرائی سے

    3. محبت اور لگن سے کھانا پیش کرنے سے

    4.  ڈانٹنے ڈپٹنے سے

  15.  گھروں میں پکانے کے لیے روایتی طریقوں (مثلاً گرل، روسٹ، سٹو اور Braise) میں حرارت کا استعمال جرثوموں کو ہلاک کرنے کا کیسا ذریعہ بنتا ہے؟

    1. غیر موثر

    2. معمولی

    3. نہایت موثر

    4. نقصان دہ

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)

  1. غذاؤں کو جرثوموں کے حملوں سے بچانے کے لیے صفائی ستھرائی کیوں ضروری ہے؟

  2. برتنوں کی اہمیت اور بنیادی خصوصیت کیا ہے؟

  3. حرارت کے ذریعے غذاؤں سے جراثیم کو ختم کرنے کے عمل کو کیا کہتے ہیں؟

  4. میز پر بچھانے کے لیے کیا استعمال ہوتا ہے؟

  5. پاسچرائزیشن سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

  6. نیپکن اور ٹیبل میٹس کے رنگ کیسے ہونے چاہئیں؟

  7. اتفاقی آمیزی اجزاء کسے کہتے ہیں؟

  8. کھانا پیش کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟

  9. غذاؤں کو کتنے عرصے مدت کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

  10.  ٹرالی کی اوپر والی ٹرے میں کون سی اشیاء رکھی جاتی ہیں؟

  11. غذاؤں میں آمیزی اجزا کی شمولیت کے نقصانات لکھیں۔

  12. پھولوں کی آرائش کیسی ہونی چاہیے تاکہ رکاوٹ نہ ہو؟

  13. چینی والے شیرے میں کتنے فیصد تک جراثیم قطعا نشو و نما نہیں پاسکتے؟

  14. غیر رسمی طریقے میں ہر شخص کھانا کیسے لیتا ہے؟

  15. چینی (Sugar) کی شمولیت سے شیرہ جرثوموں کے لیے مضر کیوں ہو جاتا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)

  1. طویل عرصے کے لیے غذاؤں کو محفوظ کرنے کے طریقے لکھیں۔

  2. میز پر مشرقی طریقے سے کھانا پیش کرنے کا طریقہ لکھیں۔

  3. غذاؤں کو محفوظ کرنے کی کیا اہمیت ہے؟

  4. کھانا کھانے کے آداب اور طور طریقے لکھیں۔

  5. غذاؤں کو خراب کرنے والے کارندوں کے بارے میں تحریر کریں۔