Skip to content

Punjab (PTB) · Half book test · Free

1st Year اُردو لازمی First half Book Paper

50 marks · 1 hour 30 minutes · 35 questions. Covers: 12 chapters (نظم نمبر 1: حمد to نثر نمبر 10: پاکستانی زبانیں اور ان کا باہمی رشتہ).

Your school name

1st Year اُردو لازمی First half Book Paper

1st Year · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 50Time: 1 hour 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. غالب نے مرزا ہر گوپال تفتہ کو خط لکھا:

    1. بدھ کو

    2. جمعرات کو

    3. جمعہ کو

    4. ہفتہ کو

  2. جبل جبل عیاں ہے:

    1. جمال

    2. کمال

    3. جلال

    4. قال

  3. معمول کے مطابق آپﷺ سفر سے تشریف لاتے تو راہ میں اپنے ساتھ سواری پر آگے پیچھے بٹھاتے:

    1. بچوں کو

    2. نوجوانوں کو

    3. جوانوں کو

    4. بزرگوں کو

  4. نعت کے چوتھے شعر میں صنعت استعمال ہوئی ہے:

    1. صنعتِ تجنیس

    2. صنعتِ تضاد

    3. صنعتِ تلمیح

    4. صنعتِ حُسنِ تعلیل

  5. شیدی کی پُشت زندگی کا بوجھ اٹھاتے،برداشت کرتے بن چکی تھی:

    1. کمان

    2. تیر

    3. نیام

    4. تلوار

  6. استاد منگو اپنی ناک خاکی قمیض سے صاف کرنے کے نعد پھر:

    1. پینے لگ جاتا ہے

    2. رونے لگ جاتا ہے

    3. بڑبڑانے لگ جاتا ہے

    4. کھانے لگ جاتاہے:

  7. ان زبانوں میں لوک اور تحریری ادب کا پیش بہا موجود ہے:

    1. خزانہ

    2. اثاثہ

    3. سرمایہ

    4. ذخیزہ

  8. رفیق جرم کی دنیا میں گھِرا رہا:

    1. دس سال

    2. بارہ سال

    3. چودہ سال

    4. سولہ سال

  9. مصنف کہتے ہیں کہ میں پریشان ہوا کہ میں ہوں:

    1. دوسرے ملک میں

    2. دیارِ غیر میں

    3. روم میں

    4. عدالت میں

  10. مرزا شہ زور اور اس کا خاندان انگریزی لشکر کے خوف سے واپس لوٹ گیا:

    1. قطب صاحب سے

    2. غازی آباد سے

    3. شاہدرہ سے

    4. گورداس پور سے

  11. باغ میں رکھی ہوئی چارپائی کس کی ہے؟

    1. مصنف کی

    2. باغبان کی

    3. چوکیدار کی

    4. کسان کی

  12. بڑے چچا بتاتے ہیں کہ انھیں بڑی اچھی دی جا رہی ہے:

    1. ملازمت

    2. کوٹھی

    3. دکان

    4. رقم

  13. غزلیات اصلاح کے لیے غالب کے پاس بھجوائی تھیں:

    1. مرزا تفتہ نے

    2. میر مہدی حسین مجروح نے

    3. نواب شیفتہ نے

    4. نواب ضیاء الدین نیر نے

  14. اللہ کی محبّت میں داغ داغ ہیں:

    1. اہلِ عقیدت

    2. اہلِ محبّت

    3. اہلِ ثروت

    4. اہلِ شریعت

  15. مسجد نبویﷺ میں جگہ بہت کم ہوتی تھی اس لیے آپﷺ بعد میں آنے والوں کے لیے بچھا دیتے:

    1. صف

    2. کپڑا

    3. دری

    4. رِدائے مبارک

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)

  1. پاکستان میں کون کون سی زبانیں بولی جاتی ہیں؟

  2. "جس کا دوام گونج رہاہے افق افق" کا کیامطلب ہے؟

  3. مصنف نے سپاہی سے لائسنس نہ ہونے کی صورت میں کیا پوچھا؟

  4. شاعر نے نبی اکرمﷺ کی"منور جبیں"(روشن پیشانی) کو"لیلتہ القدر"سے کیوں تشبیہ دی ہے؟

  5. مرزا شہ زور کو انگریزی سرکار سے کتنی پنشن مقرر ہوئی؟

  6. غالب نے اپنی زندگی کو قید سے کیوں تشبیہ دی؟

  7. حفاظتی عملے نے شیدی کو غیر ملکی ایجنٹ کیوں کہا؟

  8. آپﷺ نے غیر مسلم بچوں کے بارے میں کیا فرمایا؟

  9. بڑی عالیہ سے کیا پوچھتی ہے؟

  10. استاد منگو کو انگریزوں سے کیوں نفرت تھی؟

  11. رفیق خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے فیصلے کی کیا وجہ بتاتاہے؟

  12. مصنف کے نزدیک چارپائی ہندوستان میں ایجاد کی ضرورت کو کیسے پورا کرتی ہے؟

  13. پاکستان کی کن چار بڑی زبانوں کا قدیم وجدید ادب اہم ہے؟

  14. "نفس نفس" کا مفہوم کیا ہے؟

  15. استاد کی معاشرے میں کیا ذمہ داریاں ہونی چاہئیں جس سے ان کا احترام برقرار رہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)

  1. چارپائی پرسوکھنے کے لیے اناج پھیلایاجائے،جس پر تمام دن چڑیاں حملے کرتی ،دانےچگتی اور گالیاں سنتی رہیں گی۔کوئی تقریب ہوئی تو بڑےپیمانے پر چارپائی پر آلو چھیلے جائیں گے۔ملازمت میں پنشن کے قریب ہوتے ہیں توجو کچھ رخصت جمع ہوئی رہتی ہے،اس کو لے کر ملازمت سے سبک دوش ہوجاتے ہیں۔اسی طرح چارپائی پنشن کے قریب پہنچی ہے تو اس کو کسی کال کوٹھری میں داخل کر دیتے ہیں اور اس پر سال بھرکی پیاز کا ذخیرہ جمع کردیاجاتا ہے۔

  2.  جب نتھو گنجا پگڑی بغل میں دبائے اڈے میں داخل ہوا تو استاد منگو بڑھ کر اس سے ملا اور اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے کر بلند آواز سے کہنے لگا :لا ہاتھ ادھر ۔۔۔ ایسی خبر سناؤں کہ جی خوش ہو جائے ۔ تیری اس گنجی کھوپڑی پر بال اُگ آئیں ۔ اور یہ کہ کر منگو نے بڑے مزے لے لے کر نئے قانون کے متعلق اپنے دوست سے باتیں شروع کر دیں ۔ دوران گفت گو میں اُس نے کئی مرتبہ نتھو گنجے کے ہاتھ پر زور سے اپنا ہاتھ مار کر کہا: شو د یکھتارہ کیا بنتا ہے ، "یہ روس والا بادشاہ "کچھ نہ کچھ ضرور کر کے رہے گا۔

  3. ان کا چودھری بولا:" ہم نے کَےبیرا(ہمیں کیا خبر) کہ تم کَے کام (کیا کام) کر سکے ہے۔" میں نے جواب دیا"میں سپاہی زادہ ہوں۔ تیغ وتفنگ چلانا میرا ہنر ہے، اس کے علاوہ اور کوئی کام نہیں جانتا۔" گنوار ہنس کر کہنے لگے، نہ بابا یہاں تو ہل چلانا ہوگا۔ گھاس کھودنی پڑے گی۔ ہم نے تلوار کے ہنر کیا کرنے ہیں۔گنوار کے اس جواب سے میری آنکھوں میں آنسو آگئے اور جواب دیا:"بھائیو! مجھ کو تو ہل چلانا اور گھاس کھودنی نہیں آتی۔"مجھ کو روتا دیکھ کہ گنواروں کو رحم آگیا اور بولے:"اچھا! تو ہمارے کھیت کی رکھوالی کیا کر اور تیری عورتیں ہمارے گاؤں کے کپڑے سی دیا کریں۔ فصل پر تجھ کو اناج دے دیا کریں گے جو تجھ کو برس دن کو کافی ہوگا۔

  4. مکاتیب غالب

  5. "کون جا رہا ہےپاکستان؟"بڑے چچا نے صحن میں قدم رکھتے ہی بوکھلا کر پوچھا۔انھوں نے اماں کی باتیں سن لی تھیں۔"میں اور عالیہ جائیں گے،اور کسے جانا ہے۔"اماں نے تڑاخ سے جواب دیا۔"کوئی نہیں جا سکتا،میری اجازت کے بغیر کوئی قدم نہیں نکال سکتا،کس لیے جاؤ گے پاکستان؟یہ ہمارا ملک ہے،ہم نے قربانیاں دی ہیں اور اب ہم اسے چھوڑکر چلے جائیں؟اب تو ہمارے عیش کرنے کا وقت آرہا ہے۔"بڑے چچا سخت جوش میں تھے۔