Skip to content

Punjab (PTB) · Half book test · Free

1st Year ایجوکیشن First half Book Paper

50 marks · 1 hour 30 minutes · 35 questions. Covers: 4 chapters (باب نمبر 1: تعلیم to باب نمبر 4: انسانی نشوونما).

Your school name

1st Year ایجوکیشن First half Book Paper

1st Year · ایجوکیشن · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 50Time: 1 hour 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. کس مفکر نےتعلیم کو جسمانی واخلاقی نشوونما کا عمل قرار دیا ہے؟

    1. سقراط

    2. ارسطو

    3. افلاطون

    4. جان ڈیوی

  2. اگر بچوں کی آموزش کے عمل کو بہتر بنانا ہے تو کیا ضروری ہوگا؟

    1. انفرادی اختلافات پر توجہ

    2. آموزش منصوبہ بندی

    3. جدید طریقہ ہائے تدریس

    4. تینوں

  3. پاکستان میں انجینئرنگ کی تعلیم کا دورانیہ:

    1. 3سال

    2. 4 سال

    3. 5 سال

    4. 6 سال

  4. حقیقت ظاہریہ کا وجود:

    1. فانی ہے

    2. حقیقت اصلیہ کے حکم کا پابند ہے

    3. حقیقت اصلیہ کے وجود پر منحصر ہے

    4. تینوں

  5. نصاب کے اجزا ہیں:

    1. دو

    2. تین

    3. چار

    4. پانچ

  6. کند ذہن طلبہ کے لیے......کو سخت محنت کرنا ہوتی ہے:

    1. اساتذہ

    2. کمیونٹی

    3. معاشرہ

    4. تعلیمی انتظامیہ

  7. تعلیم کا ایک اہم مقصد فرد میں ......کا فہم پیدا کرنا ہے:

    1. قومی مسائل

    2. سیاسی مسائل

    3. ماحول

    4. تینوں

  8. عمل تعلیم کا اہم سوال:

    1. بچے کی نمو کے مراحل ہیں

    2. بچوں کی دلچسپیاں ہیں

    3. بچے کے رویے ہیں

    4. تینوں

  9. معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ وہ طالب علم کی تربیت اس کی ......کے مطابق کرے:

    1. انفرادی ضروریات

    2. دلچسپیوں

    3. شہری تربیت کے تقاضوں

    4. تینوں

  10. بچوں کی جذباتی صحت و توازن قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے:

    1. جذبات پر کنٹرول

    2. جذباتی تربیت

    3. جذبات کی پاسداری

    4. تینوں

  11. اسلام کے نقطہ نظر سے کیا لازم ہے؟

    1. دینی تعلیم

    2. دنیوی تعلیم

    3. دینی و دنیوی تعلیم

    4. محض جدید تعلیم

  12. فلسفہ کی اہم بنیاد:

    1. وجودیات ہیں

    2. علمیات ہیں

    3. قدریات ہیں

    4. تینوں

  13. اسلام کے ابتدائی دور میں قائم ہونے والا مدرسہ:

    1. صفہ

    2. دارارقم

    3. جامعہ مستنصریہ

    4. جامعہ ازہر

  14. شکل و صورت اور جسامت میں تبدیلیاں جو کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ کہلاتی ہیں:

    1. نشوونما

    2. بالیدگی

    3. پختگی

    4. کوئی نہیں

  15. خواندگی ہر معاشرے کی کون سی ضرورت ہے؟

    1. بنیادی

    2. ثانوی

    3. معاشرتی

    4. معاشی

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)

  1. تعلیم کے تین معاشی فوائد تحریر کریں۔

  2. فرد کی نمو میں تعلیم کا کردار بیان کریں۔

  3. عام تعلیم سے کیا مراد ہے؟

  4. کنڈر گارٹن کس زبان کا لفظ ہے؟

  5. علم میں اضافہ سے متعلق اللہ تعالی نے حضرت محمد ﷺ کو جو دعا سکھائی اس کا متن اور ترجمہ کریں۔

  6. متوسط بچے کسے کہتے ہیں؟

  7. عمومی تعلیم کی اقسام بیان کریں ۔

  8. نیم رسمی تعلیم کی خصوصیات بیان کریں۔

  9. فلسفہ کا طریق مطالعہ کیا ہوتا ہے۔

  10. کم عقل بچوں کی اہم صفات لکھیں۔

  11. اطلاعاتی ٹیکنالوجی سے کیا مراد ہے؟

  12. طالب علم میں دین اسلام کی سوجھ بوجھ پید ا کرنا کیوں ضروری ہے؟

  13. تعلیم کی اسلامی بنیاد سے کیا مراد ہے؟

  14. رجحانی اختلافات سے کیا مراد ہے؟

  15. بزنس ایجوکیشن کے دو فوائد تحریر کریں۔

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)

  1. تعلیم کا مفہوم بیان کیجئے۔

  2. نظام تعلیم کی تعریف کریں اور اس کے بڑے بڑے عناصر کے نام لکھیں۔ ان میں سے اہم ترین عنصر کی وضاحت کریں۔

  3. نشوونما کے اہم اصول بیان کریں نیز واضح کریں کہ ایک معلم کے لیے ان اصولوں کا جاننا کیوں ضروری ہے؟

  4. تعلیم کی فلسفیانہ بنیادوں کے بارے میں مفصل تحریر کریں۔

  5. کسی قوم کے تہذیبی ورثے کے تحفظ اور منتقلی میں تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے۔بحث کیجیے۔