Skip to content

Punjab (PTB) · Half book test · Free

2nd Year نفسیات First half Book Paper

50 marks · 1 hour 30 minutes · 35 questions. Covers: حصہ اوّل: نموئی نفسیات, حصہ دوم: صحت کی نفسیات.

Your school name

2nd Year نفسیات First half Book Paper

2nd Year · نفسیات · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 50Time: 1 hour 30 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)

  1. پیاجے ...... کا حیاتیاتی نفسیاتی ماہر تھا:

    1. امریکہ

    2. فرانس

    3. سوئٹرزلینڈ

    4. ان میں کوئی نہیں

  2. کس معیار کے مطابق اگر فرد میں ذہنی امراض کی علامات نہ پائی جائیں تو وہ صحت مند ہے؟

    1. طبی معیار

    2. نفسیاتی معیار

    3. معاشرتی معیار

    4. اسلامی معیار

  3. ایرکسن کےبیان کردہ تیسرے درجے میں کونسا نموئی بحران پیدا ہوتا ہے؟

    1. اعتماد

    2. خود مختاری

    3. آزادی

    4. احساسِ کمتری

  4. مریض کے جھوٹے خیالات، احساسات اور اعتقادات کیا کہلاتے ہیں؟

    1. وہم

    2. وہم اور خبط

    3. خبط

    4. بے جا خوف

  5. پیاجے کے مطابق قبل عملی درجہ کب شروع ہوتا ہے؟

    1. 2 تا 7 سال

    2. 7 تا 11 سال

    3. 12 تا 15 سال

    4. 0 تا 2 سال

  6. ذہنی صحت کے بارے میں اسلامی تصور کیا ہے؟

    1. حقوق اللہ ادا کرنا

    2. اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا

    3. حقوق العباد ادا کرنا

    4. یہ سب

  7. نشوونما کے عمل میں ...... پیدا ہوتی ہے:

    1. کیفیتی تبدیلیاں

    2. کمیتی تبدیلیاں

    3. دونوں

    4. ان میں کوئی نہیں

  8. شاہ ولی اللہؒ کے بقول اختیاری افعال کو ارادے اور مرضی سے سرانجام دینے والے لوگ ...... کے مالک ہوتے ہیں:

    1. اچھی صحت

    2. خود آگہی

    3. خود ترسی

    4. خود فریبی

  9. پیاجے نے کونسا نظریہ پیش کیا؟

    1. جسمانی نشوونما کا

    2. وقوفی نشوونما کا

    3. سماجی نشوونما کا

    4. اخلاقی نشوونما کا

  10. بولیمیا نرووسا کو کیا کہا جاتا ہے؟

    1. شخصی امراض

    2. پُرخوری کا مرض

    3. کم خوری کا مرض

    4. تشویشی مرض

  11. نموئی نفسیات کا دائرہ عمل کہاں سے شروع ہوتا ہے؟

    1. پیدائش سے

    2. یوغہ بننے سے

    3. بچپن سے

    4. نوجوانی سے

  12. دباؤ کے تحت ...... کے دفاعی نظام میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں:

    1. جسم

    2. ذہن

    3. جسم اور ذہن دونوں

    4. ان میں کوئی نہیں

  13. ایرکسن نے معاشرتی اثر کو بیان کرنے کے لیے اپنے نظریے کی بنیاد ...... پر رکھی:

    1. پیاجے کا نظریہ

    2. فرائیڈ کا انا کا نظریہ

    3. شناختی بحران

    4. الزبتھ ہرلاک

  14. کونسے مریض طعن و تشنیع، مذاق اور بے عزتی کے باوجود اپنی حرکات سے باز نہیں آتے؟

    1. خبط آمیز اجباری ردِ عمل

    2. ہراسانی

    3. تشویش

    4. فشار

  15. درج ذیل سے کونسا عمل فرد کی آخری سانس تک جاری رہتا ہے؟

    1. بالیدگی

    2. پختگی

    3. نشوونما

    4. یہ تمام

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)

  1. نارمل افراد کی تشویش کی نوعیت کیا ہوتی ہے؟

  2. نشوونما کی نفسیات سے کیا مراد ہے؟

  3. فشار بعد از صدمہ (PTSD) میں صدمے کی نوعیت کیا ہوتی ہے؟

  4. فرد کی تخلیق کے بارے میں کسی قرآنی آیت کاترجمہ تحریر کریں۔

  5. عمومی تشویش (GAD) کےمرض سے کیا مراد ہے؟

  6. پیاجے نے وقوفی نشوونما کے کونسے مراحل بیان کیے ہیں؟

  7. طعامی امراض سے کیا مراد ہے؟

  8. انفرادی اعمال Autogenetic کیا ہوتے ہیں؟

  9. اجباری افعال سے کیا مراد ہے؟

  10. پیاجے کا رسمی عملی درجہ کیا ہے؟

  11. توافق سے کیا مراد ہے؟

  12. ایرکسن کے سماجی نمو کے نظریے کے مدارج تحریر کریں۔

  13. طعامی امراض میں علاج کے مقاصد کیا ہوتے ہیں؟

  14. بالیدگی سے کیا مراد ہے؟

  15. نفسیات صحت کے مقاصد بیان کریں۔

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)

  1. پیاجے کے وقوفی نظریے اور ایرکسن کے نفسیاتی سماجی نمو کے نظریات کا تقابل پیش کیجئے۔

  2. ذہنی صحت کے بارے میں مختلف معیار بیان کریں۔

  3. نفسیاتی نشوونما اور وقوفی نشوونما کی وضاحت کریں۔

  4. صحت کی نفسیات اور اس کے دائرہ کار کی وضاحت کریں۔

  5. نشوونما کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ پیش کریں۔