Your school name
5th Class Urdu (اُردو) First half Book Paper5th Class · Urdu (اُردو) · Punjab (PTB)
Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)
ہمارے قومی ترانے کے بند شروع ہوتے ہیں حرف:
ہرمزان نے حضرت عمرؓ سے مانگا:
’’بھنگی’’ کی مؤنث ہے:
ہو جائیں فدا اس ......... پہ
فعل ماضی کے استعمال والا جملہ ہے:
بلندی کی جمع ہے:
فعل ماضی شکیہ کا جملہ ہے:
خالق کا درست تلفظ ہے:
درست جملے کی نشاندہی کریں:
’’گو’’ کے لاحقہ والی درست فہرست ہے:
کس جملے میں سکتہ کا درست استعمال ہوا ہے؟
’’کشور’’ کا معنی ہے:
حضرت عمر فاروقؓ کی دعوتِ اسلام پر ہرمزان کا ردِّ عمل تھا:
’’شوہر’’ کی مؤنث ہے:
اسم معرفہ نام ہے:
Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)
کشمیر کے روایتی کھانے اور پہناوے کون سے ہیں؟
عشرہ مبشرہ سے کون لوگ مراد ہیں؟
نبی کریم خاتم النبینﷺ نے کس کی تکلیفیں دور کرنے کا حکم دیا؟
وحشی اور ہندہ کا جرم کیا تھا اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟
نظم ایک گائے اور بکری میں بیان کیا گیا چراگاہ کا منظر اپنے الفاظ میں لکھیں۔
لاحقہ کی تعریف کریں اور مثال بھی لکھیں۔
کسی بھی ملک کی شناخت کن چیزوں سے ہوتی ہے؟ تین کے بارے میں بتائیں۔
ہرمزان نے سزا سے بچنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا اور کیوں؟
گھر سے سکول آتے ہوئے آپ نے کن پیشوں سے وابستہ افراد کو دیکھا؟
ہر اِک دشت شاداب، کھیتی ہری ہے، سے کیا مراد ہے اور یہ کس وجہ سے ہے؟
ایک طالب علم کی حیثیت سے ہم انٹرنیٹ سے کیا فائدے حاصل کر سکتے ہیں؟
رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑ اشہر کون سا ہے؟
سبق میں دیے ہوئے کاموں کے علاوہ حضرت عثمانؓ نے اپنے دور حکومت میں کون کون سے کا کروائے؟
نبی کریم خاتم النبینﷺ نے ہمیں دُنیا میں رہنے کا کیا سبق سکھایا؟
اہلِ قریش نے آپﷺ کی بات کے جواب میں کیا کہا؟
Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)
استعمال کیے جاتے ہیں، انہیں ذرائع ابلاغ کہتے ہیں۔ مثلاً: اخبار، ریڈیو، رسائل اور انٹرنیٹ، وغیرہ۔ یہ ذرائع لوگوں کو اطلاعات اور معلومات پہنچانے کا کام کرتے ہیں۔ ان کی بدولت تعلیم، تفریح اور دیگر معلومات بھی حاصل ہوتی ہیں۔ کسی بھی ملک کے ذرائع ابلاغ اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ملک کی معاشی، معاشرتی اور سیاسی صورتِ حال کا اندازہ بھی ذرائع ابلاغ سے لگایا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کی دو اقسام ہیں: 1۔ پرنٹ میڈیا 2۔ الیکٹرانک میڈیاایسے ذرائع ابلاغ جو معلومات اور اطلاعات کو شائع کر کے لوگوں تک پہنچاتے ہیں "پرنٹ میڈیا" کہلاتے ہیں۔ جیسے: اخبار، رسائل اور جرائد وغیرہ۔ایسے ذرائع ابلاغ جو برقی لہروں کی مدد سے اطلاعات لوگوں تک پہنچاتے ہیں، "الیکٹرانک میڈیا" کہلاتے ہیں۔ پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے ذرائع، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ وغیرہ ہیں۔
1.ذرائع ابلاغ کسے کہتے ہیں؟
2.ذرائع ابلاغ کیا کام انجام دیتے ہیں؟
3.پرنٹ میڈیا میں کون سے ذرائع ابلاغ شامل ہیں؟
4.الیکٹرانک میڈیا میں کون سے ذرائع ابلاغ شامل ہیں؟
کیا سماں اس بہار کا ہو بیاں ہر طرف صاف ندّیاں تھیں رواں اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کی پیاری زوجہ تھیں۔ نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کے وصال کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا زیادہ وقت عبادت میں گزرتا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اخلاق بہترین اور عادات عمدہ تھیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بے حد فیاض اور مہمان نواز تھیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا غریبوں کا خاص خیال رکھتی تھیں۔ ایک بار حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک لاکھ درہم بھیجے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اسی وقت ساری رقم غریبوں اور مسکینوں میں تقسیم کر دی۔ مختلف علاقوں سے لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس دینی مسائل پوچھنے آتے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے 17 رمضان المبارک کو وفات پائی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔
1.حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کون تھیں؟
2.نبی کریم خاتم النبیینﷺ کے وصال کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا زیادہ وقت کیسے گزرتا تھا؟
3.آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی دو پیاری عادات کے بارے میں بتائیں۔
4.آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کب ہوئی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو کہاں دفن کیا گیا؟
ہزاروں سال پہلے انسان جنگلوں میں رہتا تھا۔ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جانوروں کا شکار کرتا، قدرتی پیداوار اور پھلوں پر گزر اوقات کرتا اور غاروں میں پناہ لیتا۔ یہ زندگی مصائب اور خطرات سے بھری ہوئی تھی۔ انسان نے زندگی کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے مل جل کر رہنے میں عافیت جانی۔ اس نے بستیاں بسائیں، مکان بنائے اور کھیتی باڑی شروع کی۔ آہستہ آہستہ آبادی بڑھنے لگی تو ضروریات میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ ایک فرد کے لیے ہر قسم کے کام کرنا ممکن نہ تھا۔ انسان نے اپنی سہولت کی خاطر کام تقسیم کر لیے۔ کسی نے غذا کی ضروریات پوری کرنے کا کام سنبھالا، تو کسی نے کپڑا مہیا کرنے کا کام اپنے ذمے لے لیا۔ یوں مختلف افراد مختلف کاموں سے وابستہ ہونے لگے۔ یہ کام پیشے کہلائے۔
1.ہزاروں سال پہلے انسان اپنی ضروریات کیسے پوری کرتے تھے؟
2.انسان نے زندگی کو آسان اورمحفوظ بنانے کے لیے کیا طریقہ اپنایا؟
3.آبادی بڑھنے سے کیا ہوا؟
4.پیشہ کسے کہتے ہیں؟
ہونے کو آئی صُبح تو ٹھنڈی ہوا چلی کیا دِھیمی دِھیمی چال سے یہ خُوش ادا چلی