Your school name
9th Class اُردو لازمی First half Book Paper9th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)
Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 15 × 1 = 15)
قوموں کا امتیاز ..... ہے:
ڈپٹی نذیر احمد نے زندگی کے آخری ایام گزارے:
آدھا شعر کہلاتا ہے:
نا تہذیبی اور بدچلنی شمار ہوتی ہے:
قبیلہ مخزوم کی عورت پر الزام تھا:
شامل نصاب حمد کے شاعر ہیں:
اردو کی آخری کتاب کے مصنف ہیں:
ایک بھیڑیا مرنے کے بعد دوسرا بھیڑیا بن جاتا ہے:
کلرکوں نے بغل میں دبا رکھی تھی:
امتیاز علی تاج کہاں پیدا ہوئے:
اکبر ملاح لایا تھا:
مولوی عبدالحق اورنگ آباد کالج کے عہدے پر فائز رہے:
مرزا چنے لینے کےلیے ...... کے پاس گیا:
مولانا ظفر علی خاں نے میٹرک کا امتحان پاس کیا:
علی گڑھ کالج کی بنیاد رکھی گئی:
Q2. مختصر سوالات (Attempt any 10 of 15 · 10 × 2 = 20)
اردو افسانہ نگاری میں غلام عباس کا کیا مقام ہے؟
مصنف کو کن رشتوں میں الجبرا کا شک ہوتاہے؟
سر سید کے مطابق انسان کیسے معزز اور قابل ادب ہوتا ہے؟
حضور اکرم خاتم النبین ﷺ بچوں کے ساتھ کس طرح پیار کرتے تھے؟
فاروق سرور کا پیشہ کیا تھا؟
رحمت دو جہاں سے کیا مراد ہے؟
بچہ کیوں رو رہا تھا؟
مرزا ظاہر دار نے کلیم کےلیے کیسا بستر بھیجا؟
مولوی عبدالحق کی تحریر کی خوبیاں بیان کریں۔
حکومتی سطح پر مظفر وارثی کو کون سا اعزاز دیا گیا؟
ڈاکٹر اجمل کی گلی کہاں واقع ہے؟
شریف حسین کتنا عرصہ درجہ اول کے طور پر کام کرتا رہا؟
مصنف کی طالب علمی کے زمانے میں الجبرے کا خاص مصرف کیا تھا؟
سر سید کے مطابق قوانین اور گورنمنٹ کس کے موافق ہوتی ہے؟
حضور اکرم خاتم النبین ﷺ نے حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سفارش کرنے پر کیا فرمایا؟
Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 5 · 3 × 5 = 15)
کیسا دل چسپ اتفاق ہے۔ سڑک اور وزیر دونوں آنی جانی چیزیں ہیں۔ وادی پشاور اب بھی بہت سرسبز نظر آرہی تھی۔ جن زمینوں کو آتے جاتے لشکروں نے باربار روندا ہوگاوہ اب تک ہری بھری تھیں۔کبھی ریلوے لائن سڑک کے قریب آجاتی تھی۔کبھی بجلی کے بڑے بڑے کھمبے اور موٹے موٹے تار ساتھ ساتھ دوڑنے لگتے تھے۔
میرا ذہن اب بالکل ماؤف ہے۔ میری آنکھیں بند ہیں اور میں پھانسی چڑھنے والے اس مجرم کی طرح موت کو خوش آمدید کہ رہا ہوں جس کی گردن میں رسی کا پھندا ڈالا جا چکا ہے اور جب اب اس انتظار میں ہے کہ جلادکب لیور کھینچے گا۔ میں اس وقت اگر کوئی آوازیں سن رہا ہوں تو وہ صرف میرے ساتھی کی ہیں، جو نیچے سے دے رہا ہے کہ خدارا نیچے اترو۔
آپ خاتم النبین ﷺ مظلوموں کی فریاد سنتے اور انصاف کے ساتھ ان کا حق دلاتے۔ کم زوروں پر رحم کھاتے، بے کسوں کا سہارا بنتے، مقروضوں کا قرض ادا کرتے۔ حکم تھا کہ جو مسلمان مر جائےاور اپنے ذمے قرض چھوڑ جائے تو مجھے اطلاع دو، میں اس کو ادا کر دوں گااور وہ جو ترکہ چھوڑ جائے وہ وارثوں کا حق ہے، مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔
باغ کے داروغہ عبدالرحیم فنیسی خود بھی بڑے کارگزار اور مستعد شخص ہیں اور دوسرے سے بھی کھینچ تان کا کام لیتے ہیں۔ اکثر مالیوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنی پڑتی ہے۔ورنہ ذرا بھی نگرانی میں ڈھیل ہوئی، ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے یا بیڑی پینے لگے یا سائے میں جا لیٹے۔ عام طور پر انسان فطرتاً کاہل اور کام چور واقع ہوا ہے۔
ہر ستارے میں آباد ہے اک جہاں چاند سورج تیری روشنی کے نشاں پتھروں کو بھی تونے عطا کی زباں جانور، آدمی کررہے ہیں سبھی تیری حمدوثنا،اے خدا!، اے خدا!