Skip to content

Punjab (PTB) · Quarter book test · Free

10th Class غذا اور غذائیت 2nd Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: باب نمبر 8: انتظام طعام, باب نمبر 9: میز لگانا اور کھانا پیش کرنا.

Your school name

10th Class غذا اور غذائیت 2nd Quarter Book Paper

10th Class · غذا اور غذائیت · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. اگر بجٹ میں گنجائش ہو تو مینو میں کون سی چیزیں شامل کی جا سکتی ہیں؟

    1. صرف زردہ یا کھیر

    2. صرف نان اور سیخ کباب

    3. سلاد کی کئی اقسام، روسٹ، اور کئی قسم کی سویٹ ڈش

    4. صرف چکن یا مٹن قورمہ

  2. جب آپ دستر خوان پر کھانا کھانے کے لیے آئیں تو آپ کا لباس کیسا ہونا چاہیے؟

    1. نیا

    2. صاف ستھرا

    3. قیمتی

    4. فیشن ایبل

  3. چھ سے بارہ سال کی عمر کے بچے کس طرح کے ہوتے ہیں؟

    1. جسمانی اور ذہنی طور پر غیر فعال

    2. جسمانی اور ذہنی طور پر سر گرم

    3. صرف جسمانی طور پر سر گرم

    4. صرف ذہنی طور پر سر گرم

  4. گرم کھائے جانے والے کھانوں کو کس وقت میز پر لانا چاہیے؟

    1. کافی دیر پہلے

    2. عین وقت پر

    3. مہمانوں کے آنے سے ایک گھنٹہ پہلے

    4. ٹھنڈا ہونے کے بعد

  5. کھانے کی رنگت جس قدر دلکش اور نکھری ہوئی ہو گی، اس کا کیا نتیجہ نکلے گا؟

    1. ایک ہی رنگ کی تکرار ہو گی

    2. طبیعت میں خوشی سے کھانا کھانے کی امنگ پیدا ہو گی

    3. کھانا دیر سے ہضم ہو گا

    4. تمام کھانے شوربے والے ہوں گے

  6. استعمال شدہ برتن اور اگلے کھانے کے لیے صاف برتن بھی کس جانب سے رکھے جاتے ہیں؟

    1. دائیں جانب سے

    2. بائیں جانب سے

    3.  سامنے سے

    4. میز کے اوپر سے

  7. کھانے کو پیش کرنے میں کون سی چیز اہم کردار ادا کرتی ہے؟

    1. کھانے کی شکل و ہیئت

    2. دیر ہضم غذائیں

    3. کھانے کی رنگت

    4. زیادہ چکنائی والی اشیاء

  8. تمام پکوان کھانے کے وقت براہ راست کہاں سے لاکر پیش کیے جاتے ہیں؟

    1. ڈائننگ روم سے

    2. دوسرے کمرے سے

    3. باورچی خانے سے

    4. فریج سے

  9. لفظ "مینو" (Menu) کس زبان کا لفظ ہے؟

    1. انگریزی

    2. عربی

    3. فرانسیسی

    4. ہندی

  10. بنیادی طور پر کھانا پیش کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟

    1. ایک

    2. دو

    3. چار

    4. پانچ

  11. انسانی وقت اور قوت کا نصف حصہ کس چیز پر صرف ہوتا ہے؟

    1. پانی کے حصول پر

    2. خوراک کے حصول پر

    3. آرام کرنے پر

    4. سفر کرنے پر

  12. پانی سے گلاس کتنا اور کس سمت سے بھرا جاتا ہے؟

    1. آدھا، بائیں جانب سے

    2. پورا، دائیں جانب سے

    3. الف اور ب دونوں

    4. ان میں کوئی نہیں

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. کچی سبزیوں کی بجائے کیسا سلاد دیا جا سکتا ہے؟

  2. برتنوں کی اہمیت اور بنیادی خصوصیت کیا ہے؟

  3. سبزیاں اور پھل کس چیز کا بہترین ذریعہ ہیں؟

  4. میز پر بچھانے کے لیے کیا استعمال ہوتا ہے؟

  5. کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے مینو پلان کرنے کے اصول تحریر کریں۔

  6. نیپکن اور ٹیبل میٹس کے رنگ کیسے ہونے چاہئیں؟

  7. دودھ پلانے والی خواتین کو یومیہ کتنے اضافی حراروں کی ضرورت ہوتی ہے؟

  8. کھانا پیش کرنے کے کتنے طریقے ہیں؟

  9. ننھے بچوں کو روزانہ کتنے حرارے فی کلو گرام جسمانی وزن درکار ہوتے ہیں؟

  10.  ٹرالی کی اوپر والی ٹرے میں کون سی اشیاء رکھی جاتی ہیں؟

  11. ترتیب طعام کا بنیادی مقصد کیا ہے؟

  12. پھولوں کی آرائش کیسی ہونی چاہیے تاکہ رکاوٹ نہ ہو؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. مینو پلاننگ کی اہمیت اور بنانے کا طریقہ تفصیل سے بیان کریں۔

  2. میز پر مشرقی طریقے سے کھانا پیش کرنے کا طریقہ لکھیں۔

  3. سکول جانے والے بچوں کے لیے مینو پلان کا طریقہ لکھیں۔

  4. کھانا کھانے کے آداب اور طور طریقے لکھیں۔