Your school name
1st Year تاریخ پاکستان 4th Quarter Book Paper1st Year · تاریخ پاکستان · Punjab (PTB)
Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)
ہندوستان چھوڑ دو تحریک کے بارے میں مسلم لیگ کا کیا رد عمل تھا؟
قرار داد پاکستان کی تائید کس نے کی؟
نواب سلیم اللہ خان ڈھاکہ کے کشمیر گھرانے میں کب پیدا ہوئے؟
1946 کے انتخابات میں مسلم لیگ نے بنگال کی کل 250 نشستوں میں سے کتنی جیت لیں؟
مسلم لیگ کی ورکنگ کمیٹی نے کس طرح تاریخ کو قرارداد لاہور مرتب کرنے کےلیے ایک کمیٹی تشکیل دی؟
مولانا محمد علی جوہر نے کس نام سے اردو اخبار نکالا؟
دسمبر 1945 میں منعقدہ مرکزی اسمبلی کے انتخابات میں کانگرس نے کتنی نشستیں حاصل کیں؟
سندھ کی صوبائی مسلم لیگ نے پہلی بار پاکستان کا مطالبہ کب کیا؟
سرآغاخان کاانتقال کب ہوا؟
مسلم لیگ اور کانگرس کے نمائندوں نے 5 تا 12 مئی 1946 تک کابینہ مشن کے ساتھ مذاکرات کیے۔ بتائیے یہ مذاکرات کس شہر میں ہوئے؟
جناح کا یہ مطالبہ اس طرح کا ہے کہ جیسے دو بھائیوں میں ایک گائے کی ملکیت پر جھگڑا ہو اور وہ اپنی گائے کو دو ٹکڑوں میں بانٹ لیں۔ یہ کس ہندو رہنما کے الفاظ تھے؟
مالانا پہلی جنگ عظیم کے وقت کتنے برس کےلیے قید کیے گئے؟
Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)
مولانا آزاد کو ابتدائی عمر میں کن ممالک میں جاکر ان کے رہنماؤں سے ملنے کا موقع ملا؟
1946 کے صوبائی انتخابات میں کانگرس نے کتنے صوبوں میں اکثریت حاصل کرلی؟
علامہ اقبال نے مسلمانوں کےلیے الگ آزاد ریاست کا تصور کب پیش کیا؟
تحریک "انجمن خدام کعبہ" کب اور کس نے شروع کی؟
3 جون 1947 کا منصوبہ کیا تھا؟
مولانا ظفر علی خان، سر عبداللہ ہارون، نواب اسماعیل خان، عبدالحمید خان اور اورنگ زیب خان نے مسلم لیگ کے سالانہ جلسہ منعقدہ مارچ 1940ء میں کیا کردار ادا کیا؟
ڈاکٹر مختار احمد انصاری کی کانگرس اور مسلم لیگ کےلیے خدمات بیان کریں۔
ہندوستان چھوڑ دو تحریک کب شروع کی گئی؟ مسلم لیگ نے اس پر کیا رد عمل ظاہر کیا؟
مولانا مرتضیٰ احمد خان میکش نے ہندی مسلمانوں کےلیے الگ وطن کا مطالبہ کب پیش کیا؟
مولانا ظفر علی خان کا مختصر تعارف پیش کریں۔
قائداعظم نے گاندھی-جناح مذاکرات میں کیا موقف اختیار کیا؟
مولانا عبدالحلیم شرر نے اپنے کس اخبار میں برصغیر کو تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی؟
Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)
مطالبہ پاکستان کے عوامل/محرکات بیان کریں۔
تحریک پاکستان میں درج ذیل شخصیات کا کردار بیان کریں۔ (الف) چوہدری رحمت علی (ب) قائداعظم محمد علی جناح (ج) علامہ ڈاکٹر محمد اقبال
گاندھی جناح مذاکرات کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟ ان کا کیا نتیجہ نکلا؟
قرارداد لاہور کا پس منظر بیان کیجیے اور اس کے اہم نکات پر روشنی ڈالیے۔