Skip to content

Punjab (PTB) · Quarter book test · Free

5th Class Social Studies 1st Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: باب نمبر 1: شہریت, باب نمبر 2: ثقافت.

Your school name

5th Class Social Studies 1st Quarter Book Paper

5th Class · Social Studies · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. ریڈیو ٹیکنالوجی میں کون سی لہروں کے ذریعے معلومات ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کی جاتی ہیں؟

    1. صوتی لہروں

    2. برقی لہروں

    3. حرارتی لہروں

    4. پانی کی لہروں

  2. شہریوں کے حقوق کا تحفظ ذمہ داری ہے:

    1. ریاست کی

    2. صدر کی

    3. وزیراعظم کی

    4. پولیس کی

  3. گُلہ اور بڑی بڑی پگڑیاں کس علاقے کے مرد پہنتے ہیں؟

    1. بلوچستان

    2. کشمیر

    3. خیبرپختونخوا

    4. سندھ

  4. اقوامِ متحدہ کی تنظیم قائم ہوئی:

    1. 1945 میں

    2. 1946 میں

    3. 1947 میں

    4. 1948 میں

  5. پاکستان میں مذاہب کے لوگ آباد ہیں:

    1. مسیحیت

    2. ہندومت

    3. سکھ مت

    4. یہ تمام

  6. ایسا شہری جو انٹرنیٹ اور دیگر ڈیجیٹل ذرائع ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے، کہلاتا ہے:

    1. عام شہری

    2. بین الاقوامی شہری

    3. قانون کا پابند شہری

    4. ڈیجیٹل شہری

  7. سوشل میڈیا کی ایپلی کیشنز کون کون سی ہیں؟

    1. فیس بک

    2. واٹس ایپ

    3. ٹوئیٹر

    4. یہ تمام

  8. انسانی بنیادی حقوق کا پہلا منشور قرار دیا جاتا ہے:

    1. اسلامی تعلیمات کو

    2. خطبہ حج کو

    3. خطبہ حجۃ الوداع کو

    4. اقوامِ متحدہ کے اصول کو

  9. چبلی کباب، کابلی پلاؤ اور روغن جوش معروف پکوان ہیں:

    1. سندھ کے

    2. پنجاب کے

    3. خیبرپختونخوا کے

    4. بلوچستان کے

  10. ایدھی فاؤنڈیشن نے قائم کیے:

    1. بلڈ بینک

    2. یتیموں کے لیے پناہ گاہیں

    3. معذوروں کے لیے گھر

    4. یہ تمام

  11. ماہیا کس ادب کی پہچان ہے؟

    1. پشتو شاعری

    2. سندھی رقص

    3. چترالی ڈانس

    4. پنجابی لوک ادب

  12. فضیلت کا معیار صرف ہے:

    1. رنگت

    2. قومیت

    3. علاقہ

    4. تقوٰی

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. ذرائع ابلاغ سے کیا مراد ہے؟

  2. شہریوں کے دو حقوق لکھیں۔

  3. عالمی گاؤں کی اصطلاح سب سے پہلے کب اور کس نے استعمال کی؟

  4. ایدھی فاؤنڈیشن کے متعلق لکھیں۔

  5. ماضی میں پیغام رسانی کے طریقوں کے نام لکھیں۔

  6. ڈیجیٹل شہری کے دو فرائض لکھیں۔

  7. ریڈیو کے ذریعے معلومات کیسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتی ہیں؟

  8. انسانی حقوق سے کیا مراد ہے؟

  9. جدید ذرائع ابلاغ کے نام بتائیں۔

  10. روزمرہ زندگی کے کوئی سے تین آداب بتائیں۔

  11. سوشل میڈیا سے کیا مراد ہے؟

  12. تنازعات کو کیسے حل کیا جاتا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. سوشل میڈیا سے کیا مراد ہے؟ اس کی اہمیت واضح کریں۔

  2. امن قائم کرنے کے کون کون سے طریقے ہیں؟ اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

  3. وسیع پیمانے پر اطلاعات پہنچانے والے ذرائع ابلاغ کی اقسام مثالوں کے ذریعے سے بتائیں۔

  4. آزادی اظہار کی کیا اہمیت ہے؟ کیا ہمیں اپنی رائے کے اظہار کی آزادی حاصل ہونی چاہیے؟