Skip to content

Federal (FBISE) · Quarter book test · Free

1st Year Islamiat Compulsory 2nd Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: باب نمبر 2: ایمانیات وعبادات, باب نمبر 3: سیرت نبوی خاتم النبین ﷺ.

Your school name

1st Year Islamiat Compulsory 2nd Quarter Book Paper

1st Year · Islamiat Compulsory · Federal (FBISE)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. نبی کریم خاتم النبیینﷺ حضرت ام ایمن کو ماں کہتے تھے ،روایت ہے:
    1. ابن سعد کی
    2. ابن ہشام کی
    3. ابن خلدون کی
    4. ابن الہیشم کی
  2. حضرت میکائیل علیہ السلام کی ذمہ داری بارش برسانے کے علاوہ ہے:
    1. پیغام لانا
    2. رزق پہنچانا
    3. مخلوق کی خدمت
    4. تقسیم و دولت
  3. حدیبیہ کے موقع پر آپ خاتم النبیینﷺ نے کس کی خاطر صلح کی؟
    1. بھائی چارے کی خاطر
    2. تجارت کی خاطر
    3. امن و امان کی خاطر
    4. حکومت کی خاطر
  4. کون سا عقیدہ پرہیزگاری پیدا کرتا ہے؟
    1. عقیدہ توحید
    2. عقیدہ رسالت
    3. عقیدہ آخرت
    4. عقیدہ ملائکہ
  5. نبی کریم خاتم النبیینﷺ رات کے وقت اہل مدینہ کی گھبراہٹ بھری آوازیں سن کر اچانک کس صحابی کے گھوڑے پر بیٹھ کر ان کی خبر گیری کیلئے نکل پڑے؟
    1. حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ
    2. حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ
    3. حضرت جعفر رضی اللہ عنہ
    4. حضرت علی رضی اللہ عنہ
  6. منیٰ پہنچ کر حجاج کرام کو کتنے واجبات بالترتیب ادا کرنے ہوتے ہیں؟
    1. دو
    2. تین
    3. چار
    4. پانچ
  7. آپ خاتم النبیینﷺ کی زندگی سے حقیقی والدہ کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے ساتھ بھی حسن سلوک کا تذکرہ ملتا ہے:
    1. منہ بولی ماؤں
    2. حقیقی ماؤں
    3. رضاعی ماؤں
    4. ماں کی ماں
  8. وحی کا لغوی معنی ہے:
    1. نصیحت کرنا
    2. علم سکھانا
    3. خبر دینا
    4. اشارہ کرنا
  9. نبی کریم خاتم النبیینﷺ کی ذات گرامی انسانی زندگی کے لیے ہے:
    1. کامل نمونہ
    2. اچھا نمونہ
    3. بہتر نمونہ
    4. اعلیٰ نمونہ
  10. حج کے ذریعے رنگ و نسل اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی تمیز بھی مٹ جاتی ہے:
    1. مقام و مرتبہ
    2. قومیت
    3. ذات پات
    4. برادری
  11. نبی کریم خاتم النبیینﷺ نے فریقین کے بیانات سن کر کس کے حق میں فیصلہ فرمادیا؟
    1. مسلمان
    2. مسیحی
    3. مشرک
    4. یہودی
  12. سورۃ لقمان میں ظلم عظیم قراردیا گیا ہے:
    1. حسد کو
    2. تکبر کو
    3. شرک کو
    4. جھوٹ کو

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. نبی کریم خاتم النبیینﷺ کے بیان کردہ جنگی آداب تحریر کریں۔
  2. عقیدہ توحید کس طرح انکسار پیدا کرتا ہے؟
  3. اسلام کے جنگی مقاصد پر مختصر نوٹ لکھیں۔
  4. باجماعت نماز ادا کرنے کے چند فوائد لکھیں۔
  5. حضرت ام ایمن رضی اللہ عنھا کون تھیں نیز بتائیے ان کے بارے میں نبی کریم خاتم النبیینﷺ نے کیا فرمایا؟
  6. نماز معاشرے سے ذات پات اور نااتفاقیوں کو ختم کرنے کا کس طرح ذریعہ بنتی ہے؟
  7. کسب معاش میں دیانت و امانت کی اہمیت پر حدیث لکھیں۔
  8. زکوۃ کے فضائل پر کوئی ایک حدیث مبارکہ بیان کریں۔
  9. نبی کریم خاتم النبیینﷺ نے حدیبیہ کے موقع پر کس سے مشورہ فرمایا؟
  10. حج کے لغوی معنی کیا ہیں؟
  11. حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا نے بطور مثالی شوہر آپ خاتم النبیینﷺ کے بارے میں کیا فرمایا؟
  12. ایام حج سے کیا مراد ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. آپ خاتم النبیینﷺ کے بطور سربراہ خاندان اپنی ازواج کے ساتھ حسن سلوک کے عملی واقعات لکھیں۔
  2. فرشتوں کے نام اور ان کی مختلف ذمہ داریوں کا جائزہ لیں۔
  3. آپ خاتم النبیینﷺ کے بطور والد اپنی اولاد کے ساتھ حسن سلوک پر نوٹ لکھیں۔
  4. رسالت ِ محمدی کی خصوصیات سمجھ کر ہم روزمرہ زندگی کے اعمال میں کس طرح اتباع اور تعظیم رسول خاتم النبیینﷺ کا مظاہرہ کر سکتے ہیں؟