Skip to content

Federal (FBISE) · Quarter book test · Free

1st Year Islamiat Compulsory 3rd Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: باب نمبر 4: اخلاق وآداب, باب نمبر 6: ہدایت کے سرچشمے اور مشاہیر اسلام.

Your school name

1st Year Islamiat Compulsory 3rd Quarter Book Paper

1st Year · Islamiat Compulsory · Federal (FBISE)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. معاشرے کے تمام افراد کی بھلائی اور بہتری کی خواہش کرنا اور اس کے حصول کےلیے اقدامات کرنا کہلاتا ہے:
    1. عملی زندگی
    2. اجتماعی خیر خواہی
    3. معاشرتی فلاح
    4. بہترین اخلاق
  2. صحابہ رضی اللہ عنھم علمی مسائل میں آپ کس کی طرف رجوع کرتے تھے؟
    1. حضرت حسن رضی اللہ عنہ
    2. امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ
    3. امام علی رضا رضی اللہ عنہ
    4. حضرت علی رضی اللہ عنہ
  3. دین اسلام ہمیں عبادات کرنے اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے رکنے کا حکم دیتا ہے:
    1. جھوٹ
    2. چوری
    3. بری عادات
    4. بدعنوانی
  4. مشورے کے معاملے میں خلفائے راشدین کا تصور یہ تھا کہ اہل شوری کو پوری آزادی کے ساتھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا حق ہے:
    1. اظہار خیال
    2. اظہار حق
    3. اظہار رائے
    4. اظہار باطن
  5. اسلام میں منشیات اور نشہ آور چیزوں کے استعمال کو حرام قرار دی دینے کی سب سے اہم وجہ ہے:
    1. مال کا ضائع ہونا
    2. صحت خراب ہونا
    3. اخلاقی برائیاں پیدا ہونا
    4. بزدل ہوجانا
  6. کس دور کو روشنی کا مینار کہا گیا ہے؟
    1. خلافت راشدہ
    2. خلافت عباسیہ
    3. خلافت بنو امیہ
    4. خلافت عثمانیہ
  7. اسلام میں قوموں اور قبائل کے وجود کی حکمت ہے:
    1. باہمی پیار
    2. باہمی محبت
    3. باہمی پہچان
    4. باہمی احساس
  8. سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا سن وفات ہے:
    1. 12 ہجری
    2. 13 ہجری
    3. 14 ہجری
    4. 15 ہجری
  9. جنگ کے دورا ن صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے سردار ثُمامہ ابن اثال کو زندہ پکڑلیا:
    1. مصری
    2. رو می
    3. یمامہ
    4. یمنی
  10. پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ نے عربی ، فارسی اور صرف و نحو کی تعلیم کس سے حاصل کی؟
    1. مولانا محی الدین رحمۃ اللہ علیہ
    2. مولانا نعیم الدین رحمۃ اللہ علیہ
    3. مولانا شمس الدین رحمۃ اللہ علیہ
    4. مولانا احمد رضارحمۃ اللہ علیہ
  11. "ہر نشہ آور چیز حرام ہے" یہ الفاظ درج ہیں:
    1. قرآن میں
    2. حدیث میں
    3. اقوال میں
    4. آثار میں
  12. چین کی سرحد سے لے کر شمالی افریقہ تک اسلام کا پرچم کس کی بدولت لہرانے لگا؟
    1. تلوار
    2. جہاد
    3. جنگ
    4. سیاسی حکمت

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. حضرت علی نقی رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت کے نمایاں اوصاف لکھیں۔
  2. معاشرے میں جرائم کی روک تھام میں اجتماعی خیر خواہی اور احترام انسانیت کیسے کردار ادا کرتے ہیں؟
  3. تعلیمات صوفیاء کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کیسے ممکن ہے؟
  4. قرآن مجید میں انسانوں میں سے بہترین امت کن کو قرار دیاگیا ہے؟
  5. حضرت علی نقی رحمتہ اللہ علیہ کے معمولات زندگی کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
  6. یمامہ کے سردار ثُمامہ ابن اثال کے قبول اسلام کا واقعہ تحریر کریں۔
  7. حضرت پیر مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا انتقال کب ہوا؟
  8. اخلاقی رذائل کون سے ہیں نیز بتائیں اس حوالے سے ہماری کیا ذمہ داری ہے؟
  9. حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی رحم دلی اور اخلاقی صفات کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
  10. اسلامی اصطلاح میں رشوت کسے کہتے ہیں؟
  11. حضرت حسن رحمتہ اللہ علیہ کی حاجت روائی کوئی واقعہ لکھیں۔
  12. احترام انسانیت سے متعلق ایک آیت مبارکہ کا ترجمہ تحریر کریں۔

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. قرآن و حدیث کی روشنی میں اجتماعی خیر خواہی اور احترام انسانیت پر دلائل دیں۔
  2. حضرت میاں شیر محمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کی سیرت و اخلاق کے بارے میں تحریر کریں۔
  3. معاشرتی تعلق کے اخلاق و آداب پر عمل کرنے سے ہمارے زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟وضاحت کریں؟
  4. حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حالات زندگی کے بارے میں تحریر کریں۔