Skip to content

Punjab (PTB) · Quarter book test · Free

1st Year ایجوکیشن 2nd Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: باب نمبر 3: تعلیم کی بنیادیں, باب نمبر 4: انسانی نشوونما.

Your school name

1st Year ایجوکیشن 2nd Quarter Book Paper

1st Year · ایجوکیشن · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. حقیقت ظاہریہ کا وجود:

    1. فانی ہے

    2. حقیقت اصلیہ کے حکم کا پابند ہے

    3. حقیقت اصلیہ کے وجود پر منحصر ہے

    4. تینوں

  2. اگر بچوں کی آموزش کے عمل کو بہتر بنانا ہے تو کیا ضروری ہوگا؟

    1. انفرادی اختلافات پر توجہ

    2. آموزش منصوبہ بندی

    3. جدید طریقہ ہائے تدریس

    4. تینوں

  3. عمل تعلیم کا اہم سوال:

    1. بچے کی نمو کے مراحل ہیں

    2. بچوں کی دلچسپیاں ہیں

    3. بچے کے رویے ہیں

    4. تینوں

  4. کند ذہن طلبہ کے لیے......کو سخت محنت کرنا ہوتی ہے:

    1. اساتذہ

    2. کمیونٹی

    3. معاشرہ

    4. تعلیمی انتظامیہ

  5. فلسفہ کی اہم بنیاد:

    1. وجودیات ہیں

    2. علمیات ہیں

    3. قدریات ہیں

    4. تینوں

  6. بچوں کی جذباتی صحت و توازن قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے:

    1. جذبات پر کنٹرول

    2. جذباتی تربیت

    3. جذبات کی پاسداری

    4. تینوں

  7. معاشرے کا وجود ضروری ہے نسل انسانی کے:

    1. تحفظ کے لیے

    2. تسلسل کے لیے

    3. وجود کے لیے

    4. تینوں

  8. شکل و صورت اور جسامت میں تبدیلیاں جو کام کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔ کہلاتی ہیں:

    1. نشوونما

    2. بالیدگی

    3. پختگی

    4. کوئی نہیں

  9. حواس خمسہ سے حاصل ہونے والی معلومات کا تجزیہ......کے ذریعے کیا جاتا ہے:

    1. وجدان

    2. عقل

    3. روایات

    4. تجربہ

  10. اصول مراجعت کے مطابق انسانی نمو کا رخ......کی طرف ہوتا ہے:

    1. انتہا سے وسط

    2. وسط سے انتہا

    3. وسط سے خارج

    4. تینوں

  11. الہامی تعلیمات کی خصوصیت کیا ہے؟

    1. محفوظ

    2. انبیاء کے ذریعے عام انسانوں تک رسائی

    3. وحی کے ذریعے زمین پرآنا

    4. تینوں

  12. توارث فرد کے کسی کام کرنے کی صلاحیت:

    1. کا تعین کرتا ہے

    2. سے تعلق نہیں رکھتا ہے

    3. کو بڑھاتا ہے

    4. میں ترمیم کرتا ہے

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. تعلیم کے تین معاشی فوائد تحریر کریں۔

  2. فرد کی نمو میں تعلیم کا کردار بیان کریں۔

  3. علم میں اضافہ سے متعلق اللہ تعالی نے حضرت محمد ﷺ کو جو دعا سکھائی اس کا متن اور ترجمہ کریں۔

  4. متوسط بچے کسے کہتے ہیں؟

  5. فلسفہ کا طریق مطالعہ کیا ہوتا ہے۔

  6. کم عقل بچوں کی اہم صفات لکھیں۔

  7. تعلیم کی اسلامی بنیاد سے کیا مراد ہے؟

  8. رجحانی اختلافات سے کیا مراد ہے؟

  9. اسلام میں تعلیم کی اہمیت چند سطروں میں بیان کریں۔

  10. توارث کےاصول مراجعت سے کیا مراد ہے؟

  11. اسلامی تعلیم کی سب سے اعلیٰ قدر کیا ہے؟

  12. نشوونما اور بالیدگی کے توارثی اصولوں کی فہرست مرتب کریں۔

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. تعلیم کی فلسفیانہ بنیادوں کے بارے میں مفصل تحریر کریں۔

  2. نشوونما کے اہم اصول بیان کریں نیز واضح کریں کہ ایک معلم کے لیے ان اصولوں کا جاننا کیوں ضروری ہے؟

  3. تعلیم میں نفسیات کا کردار بیان کریں۔

  4. بچے کی نشوونما کے لیے توراث اور ماحول میں ہم آہنگی کیوں ضروری ہے؟عام زندگی کی مثالوں سے واضح کریں۔