Skip to content

Punjab (PTB) · Quarter book test · Free

2nd Year لائبریری سائنس 1st Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: باب نمبر1:درجہ بندی.

Your school name

2nd Year لائبریری سائنس 1st Quarter Book Paper

2nd Year · لائبریری سائنس · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. امریکہ لائبریری جرنل کے چیف ایڈیٹرتھے:

    1. رنگاناتھن

    2. میلول ڈیوی

    3. براؤن

    4. بروک سیئرز 

  2. میلول ڈیوی کے والد کا نام ہے:

    1. جون ڈیوی

    2. جون کیٹس

    3. جوئیل ڈیوی 

    4. ان میں سے کوئی نہیں

  3. لائبریری درجہ بندی کی بنیاد ہوتی ہے:

    1. کتاب 

    2. رسالہ

    3. اخبار

    4. پمفلٹ

  4. ڈی-ڈی-سی کا نیا ایڈیشن شائع ہوتاہےتقریبا:

    1. 2-4سال کے بعد

    2. 9-10سال کے بعد

    3. 5-7سال کے بعد

    4. 7-10سال کے بعد

  5. ڈاکٹر ڈبلیو-ٹی-حارث کی درجہ بندی اسکیم منظر عام پرآئی:

    1. 1860ء

    2. 1870ء

    3. 1880ء

    4. 1885ء

  6. لفظ انڈیکس کس زبان سے نکلا ہے؟

    1. یونانی زبان سے

    2. انگریزی زبان سے

    3. لاطینی زبان سے

    4. ان میں سے کوئی نہیں

  7. میلول ڈیوی کی زندگی میں ڈی-ڈی-سی کے کتنے ایڈیشن شائع ہوتے؟

    1. 11

    2. 12

    3. 13

    4. 14

  8. آساڈان ڈکنسن کب اپنے ملک امریکہ واپس لوٹے؟

    1. 1930 میں

    2. 1931 میں

    3. 1932 میں

    4. 1935 میں

  9. ڈی-ڈی- سی میں لائبریری سائنس کا درجہ بندی نمبر ہے:

    1. 010 

    2. 020

    3. 030

    4. 040

  10. ہند سے 0-9 لیے گئے ہیں:

    1. رومن زبان سے

    2. فارسی زبان سے

    3. عربی زبان سے

    4. لاطینی زبان سے

  11. معیاری موضوعی سرخیاں مرتبہ زمردمحمودودیگران شائع ہوئی:

    1. 1991ء

    2. 1992ء

    3. 1993ء

    4. 1995ء

  12. کتاب شائع کرنے والے کو کہتےہیں:

    1. مؤلف

    2. پرنٹرز

    3. مصنف

    4. ناشراورپبلشر

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. اب تک ڈی-ڈی-سی کے کتنے ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں؟آخری ایڈیشن کب شائع ہوا؟نیز یہ کتنی جلدوں پر مشتمل ہے؟

  2. کتابوں کو شلفیوں پر موضوع کے لحاظ سے ترتیب دیناکیا کہلاتا ہے؟

  3. ڈی-ڈی-سی میں 510 سے کیا مراد ہے؟

  4. میلول ڈیوی نے اپنی درجہ بندی اسکیم  کو کتنی کلاسوں میں تقسیم کیا ہے؟

  5. کسی دو ماہرین موضوعی جو موضوعی درجہ بندی پر اتفاق رائے رکھتے ہوں کے نام لکھیں۔

  6. درجہ بندی نمبر کے کوئی سے دو فوائد بیان کریں۔

  7. طلب نمبر کی تعریف لکھیں۔

  8. میلول ڈیوی نے دوسری شادی کب اور کس سے کی؟

  9. میلول ڈیوی نے کس سال جدید لائبریری کی تحریک کے آغاز اور جدید لائبریری کلاسفیکیشن کہا ہے؟

  10. ڈی-ڈی-سی میں ادب کا درجہ بندی نمبر کیا ہے؟

  11. چیزوں کو ان کی مشابہت یا غیرمشابہت کی بنا پر اکھٹا یا الگ کرناکیا کہلاتاہے؟

  12. ڈی-ڈی-سی میں اسلام کا درجہ بندی نمبر کیا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. اچھی درجہ بندی کے اصول بیان کریں۔

  2. مختلف موضوع سرخیوں کی تفصیل بیان کریں۔

  3. علامات کا تصور اقسام اور اہمیت بیان کریں۔

  4. طلب نمبرکیاہے؟طلب نمبر کے فرائض بیان کریں۔