Skip to content

Punjab (PTB) · Quarter book test · Free

5th Class Urdu (اُردو) 1st Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: 6 chapters (سبق نمبر 1: حمد (نظم) to سبق نمبر 7: ہوا چلی (نظم)).

Your school name

5th Class Urdu (اُردو) 1st Quarter Book Paper

5th Class · Urdu (اُردو) · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. خالق کا درست تلفظ ہے:

    1. خَالِقْ

    2. خَالَق

    3. خِالَق

    4. خَالُق

  2. کس جملے میں سکتہ کا درست استعمال ہوا ہے؟

    1. آپ کہاں جائیں گے؟

    2. ہیں! یہ تم تھے

    3. امجد، رشید اور احمد تینوں وہاں موجود تھے

    4. صدر محترم!

  3. بلندی کی جمع ہے:

    1. بلندوں

    2. بلندا

    3. بلندیاں

    4. بلاندل

  4. ہو جائیں فدا اس ......... پہ

    1. کام

    2. کتاب

    3. نام

    4. چاند

  5. ’’گو’’ کے لاحقہ والی درست فہرست ہے:

    1. دماغ گو، دعا گو

    2. صحت گو، غلط گو

    3. کرن گو، نرم گو

    4. صاف گو، کم گو

  6. ہرمزان نے حضرت عمرؓ سے مانگا:

    1. پانی

    2. دودھ

    3. شہد

    4. شربت

  7. درج ذیل الفاظ میں سے درست اعراب والے لفظ کی نشاندہی کریں:

    1. فِلْک

    2. فَلْکْ

    3. فَلَکْ

    4. فُلَکْ

  8. کسی جملے میں جب بات مکمل ہوجائے اور ٹھہراؤ بھر پور ہوتو درج ذیل علامت لگائی جاتی ہے:

    1. سکتہ

    2. ختمہ

    3. وقفہ

    4. واوین

  9. گلگت بلتستان کا صدر مقام ہے:

    1. گلگت

    2. سکردو

    3. ہنزہ

    4. گاہگوچ

  10. اسم معرفہ نام ہے:

    1. خاص جگہ کا

    2. خاص شخص کا

    3. خاص چیز کا

    4. ان تمام کا

  11. ’’خانہ’’ کے لاحقہ والی درست فہرست ہے:

    1. غسل خانہ، اخوت خانہ

    2. موت خانہ، غربت خانہ

    3. مسافر خانہ، قلت خانہ

    4. کتب خانہ، پاگل خانہ

  12. حضرت عمر فاروقؓ کی دعوتِ اسلام پر ہرمزان کا ردِّ عمل تھا:

    1. انکار کر دیا

    2. دعوت قبول کر لی

    3. خاموش ہو گیا

    4. مہلت مانگ لی

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. ہرمزان نے سزا سے بچنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا اور کیوں؟

  2. نبی کریم خاتم النبینﷺ نے کس کی تکلیفیں دور کرنے کا حکم دیا؟

  3. ہر اِک دشت شاداب، کھیتی ہری ہے، سے کیا مراد ہے اور یہ کس وجہ سے ہے؟

  4. لاحقہ کی تعریف کریں اور مثال بھی لکھیں۔

  5. کشمیر کے روایتی کھانے اور پہناوے کون سے ہیں؟

  6. وحشی اور ہندہ کا جرم کیا تھا اور ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  7. ہرمزان کون تھا اور اسے کس خلیفہ کے دربار میں پیش کیا گیا؟

  8. نبی کریم خاتم النبینﷺ نے ہمیں دُنیا میں رہنے کا کیا سبق سکھایا؟

  9. اللہ تعالیٰ کی قدرت کی چند نشانیاں بتائیں۔

  10. ہمیں کس کی بندگی کرنی چاہیے اور کیوں؟

  11. رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑ اشہر کون سا ہے؟

  12. اہلِ قریش نے آپﷺ کی بات کے جواب میں کیا کہا؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے۔ ہم اس کی ترقی کے لیے دل لگا کر محنت کریں گے۔ اس کے پرچم کو سربلند رکھیں گے۔ ہمارے لیے اس میں بسنے والے تمام لوگ قابلِ احترام ہیں۔ ہمارے ملک کی مثال ایک خوب صورت گل دستے کی مانند ہے، جس کے ہر پھول کی اپنی خوش بو، جدا رنگ اور شناخت ہے۔ ہمارے لیے رنگ، نسل، زبان کی بنیاد پر کوئی زیادہ اہم یا غیر اہم نہیں ہے، ہم سب پاکستانی ہیں۔ پاکستان ہی ہماری پہچان ہے۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے وطن کی سالمیت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ ہم طالب علم اپنے وطن کا مستقبل ہیں۔ ہم اپنے وطن کا نام روشن کریں گے۔

    1.ہمیں اپنے وطن کی ترقی کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

    2.ہمارے ملک کی مثال کس کی مانند ہے؟

    3.اس پیراگراف میں کس بات کا عہد کیا گیا ہے؟

    4.بہ حیثیت طالب علم آپ اپنے وطن کا نام کیسے روشن کر سکتے ہیں؟

  2. فلک، چاند، سُورج، یہ روشن ستارے   پہاڑ اور دریا، یہ دل کش نظارے
  3. ہونے کو آئی صُبح تو ٹھنڈی ہوا چلی   کیا دِھیمی دِھیمی چال سے یہ خُوش ادا چلی
  4. اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کی پیاری زوجہ تھیں۔ نبی کریم خاتم النبیین ﷺ کے وصال کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا زیادہ وقت عبادت میں گزرتا تھا۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا اخلاق بہترین اور عادات عمدہ تھیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بے حد فیاض اور مہمان نواز تھیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا غریبوں کا خاص خیال رکھتی تھیں۔ ایک بار حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک لاکھ درہم بھیجے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اسی وقت ساری رقم غریبوں اور مسکینوں میں تقسیم کر دی۔ مختلف علاقوں سے لوگ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس دینی مسائل پوچھنے آتے تھے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے 17 رمضان المبارک کو وفات پائی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو جنت البقیع میں دفن کیا گیا۔

    1.حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کون تھیں؟

    2.نبی کریم خاتم النبیینﷺ کے وصال کے بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا زیادہ وقت کیسے گزرتا تھا؟

    3.آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی دو پیاری عادات کے بارے میں بتائیں۔

    4.آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وفات کب ہوئی اور آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو کہاں دفن کیا گیا؟