Your school name
5th Class Urdu (اُردو) 3rd Quarter Book Paper5th Class · Urdu (اُردو) · Punjab (PTB)
Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)
نظم ’’نیک بنو، نیکی پھیلاؤ’’ کے شاعر کا نام ہے:
’’تباہی’’ کا مترادف ہے:
حروف تہجی کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:
حروفِ عطف والی درست فہرست ہے:
’’استعجابیہ’’ علامت کس جملے میں استعمال ہوئی ہے؟
حروفِ شرط کی درست فہرست ہے:
درست لفظ لگا کر مصرع مکمل کریں۔ سب سیکھیں گے تم سے .........
’’غریب’’ کا متضاد ہے:
’’صبح’’ کا متضاد ہے:
گرامر کی رُو سے حروفِ عطف والا درست جملہ ہے:
جملہ معترضہ کو دوسرے جملے سے الگ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے:
ظفر کو انعام کے طور پر پیسے دیے:
Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)
آلودگی کی کسی ایک قسم کے خاتمے یا اس میں کمی کے لیے تجاویز دیں۔
کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سکاؤٹ یا گرل گائیڈ کی تربیت حاصل کرنا کیوں ضروری ہے؟
عابد کی بینائی کس وجہ سے چلی گئی تھی؟
اس مصرعے کا مفہوم لکھیں: ’’ملک اِک ایسا بناؤ، دین ہو جس کی اساس’’
ہڑپہ میں کاروباری زندگی کیسے چلائی جاتی تھی اور کس بات پر زور دیا جاتا تھا؟
نظم نیک بنو ، نیکی پھیلاؤ میں ہمسایوں کے ساتھ کیسا سلوک کرنے کی بات کی گئی ہے؟
سبق ’’رکھیں میرا خیال’’ میں کس دن کا ذکر کیا گیا ہے اور وہ دن کب منایا جاتا ہے؟
سکاؤٹنگ تحریک کے بانی کون تھے اور یہ کب قائم ہوئی؟
عابد کو تعلیم کس نے دلوائی اور اس کا کیا فائدہ ہوا؟
علامہ اقبالؒ نے کس بات کا چرچہ کیا؟
وادی سندھ کی تہذیب کے آثار پاکستان کے کن علاقوں میں پائے جاتے ہیں؟
ایک طالب علم کیسے دوسروں کے لیے مثال قائم کر سکتا ہے؟
Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)
ایدھی فاؤنڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے، جو 1951ء میں عبد الستار ایدھی کی طرف سے کراچی میں قائم کیا گیا تھا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی خدمات میں 24 گھنٹے کی ایمرجنسی سروس شامل ہے۔ عبد الستار ایدھی نے صرف 5000 روپے کی مدد سے پہلا فلاح و بہبود کا مرکز بنایا تھا بعد میں ایدھی ٹرسٹ قائم کیا۔ آج ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان میں فلاح و بہبود کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ اس فاؤنڈیشن کے ملک بھر میں 300 سے زائد مراکز ہیں۔ سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولینس سروس ہونے کی وجہ سے 2000ء میں گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے عبد الستار ایدھی کا نام اپنی کتاب کی زینت بنایا، جس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس ایدھی فاؤنڈیشن کی ہے۔ ابتدا میں ان کی خدمات صرف زخمیوں کو ہسپتال تک پہنچانے تک محدود تھیں مگر بعد میں ان کا دائرہ وسیع تر ہوتا چلا گیا۔ وائرلیس کے نظام سے مربوط 500 ایمبولینسوں کا یہ نیٹ ورک پاکستان بھر میں پھیلا ہوا ہے۔
1.ایدھی فاؤنڈیشن کب اور کس نے قائم کی؟
2.ایدھی فاؤنڈیشن کی کوئی سی دو فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بتائیں۔
3.ایدھی فاؤنڈیشن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں کب اور کیوں شامل کیا گیا؟
قوم کو اچھے کام دکھاؤ نیک بنو، نیکی پھیلاؤ لاڑکانہ شہر سے 27 کلومیٹر کے فاصلے پر "موئن جوڈڑو" کے کھنڈرات واقع ہیں۔ ہڑپہ اور موئن جوڈڑو دونوں شہروں کا نقشہ اور ترتیب تقریباً ایک جیسی ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ دونوں شہر وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندھی زبان میں "موئن جوڈڑو" کا مطلب ہے "مردوں کا ٹیلا"۔ صفحۂ ہستی سے مٹ جانے والا یہ شہر تقریباً پانچ ہزار سال پہلے آباد ہوا تھا۔ اس شہر کے کھنڈرات سے بچوں کے کھلونے، عورتوں کے زیورات، ہاتھی دانت کی بنی ہوئی چیزیں، سیپ، گھونگے اور چینی کے برتن برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مجسمے اور اوزار بھی ملے ہیں۔ آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شہر کے باشندے ذہین اور محنتی تھے۔ ان لوگوں کا پیشہ کھیتی باڑی تھا۔ وہ لوگ ہندسوں کا استعمال جانتے تھے۔ اشارات اور تصاویر پر مبنی ان کا ایک اپنا رسم الخط تھا، جسے ماہرین آج تک نہیں پڑھ پائے۔ یہ شہر ختم کیسے ہوا، اس بارے میں ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین کے خیال میں وبائی امراض کے نتیجے میں ساری آبادی ختم ہو گئی اور کچھ ماہرین کے مطابق قدرتی آفات مثلاً سیلاب یا زلزلے کی وجہ سے یہ شہر نیست و نابود ہو گیا۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ بیرونی حملہ آوروں نے اس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہو گی، جس کی وجہ سے یہ شہر صفحۂ ہستی سے مٹ گیا۔
1.موئن جوڈڑو کا کیا مطلب ہے؟
2.موئن جوڈڑو کے باشندے کس طرح کے تھے؟
3.موئن جوڈڑو کا رسم الخط کن چیزوں پر مشتمل تھا؟
4.موئن جوڈڑو کے کھنڈرات سے کیا برآمد ہوا؟
5.اوپر دی ہوئی عبارت میں سے محاورات تلاش کریں اور بتائیں۔
ملک و مِلّت کا بہت چرچا کیا اقبالؒ نے شاعروں نے کب کہا تھا جو کہا اقبالؒ نے