Skip to content

Punjab (PTB) · Quarter book test · Free

9th Class اُردو لازمی 1st Quarter Book Paper

40 marks · 1 hour · 28 questions. Covers: 6 chapters (نثر نمبر1: اخلاق حسنہ to نثر نمبر 6: کتبہ).

Your school name

9th Class اُردو لازمی 1st Quarter Book Paper

9th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 40Time: 1 hour

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 12 × 1 = 12)

  1. امتیاز علی تاج کہاں پیدا ہوئے:

    1. کراچی

    2. اسلام آباد

    3. لاہور

    4. ایران

  2. نا تہذیبی اور بدچلنی شمار ہوتی ہے:

    1. نیک نامی

    2. معاشرتی بدی

    3. شہرت

    4. وقار

  3. قبیلہ مخزوم کی عورت پر الزام تھا:

    1. رشوت کا

    2. چوری کا

    3. سود کا

    4. کرپشن کا

  4. قوموں کا امتیاز ..... ہے:

    1. فطری

    2. مصنوعی

    3. نسلی

    4. کوئی بھی نہیں

  5. ڈپٹی نذیر احمد نے زندگی کے آخری ایام گزارے:

    1. دلی میں

    2. لکھنو میں

    3. حیدر آباد میں

    4. لاہور میں

  6. کلرکوں نے بغل میں دبا رکھی تھی:

    1. بوتی

    2. ٹوپی

    3. فائل

    4. چھتری

  7. امتیاز علی تاج کے والد مجلہ نکالتے تھے:

    1. تہذیب نسواں

    2. خواتین

    3. ذکر اغیار

    4. کہکشاں

  8. علی گڑھ کالج کی بنیاد رکھی گئی:

    1. 1857

    2. 1875

    3. 1885

    4. 1898

  9. اخلاق حسنہ ماخوذ ہے:

    1. خطبات مدارس سے

    2. نقوش سلیمانی سے

    3. رحمت عالم میں

    4. حیات شبلی سے

  10. مولوی عبدالحق اورنگ آباد کالج کے عہدے پر فائز رہے:

    1. پرنسپل

    2. وائس پرنسپل

    3. کوڑڈی نیٹر

    4. افسر تعلقات عامہ

  11. مرزا چنے لینے کےلیے ...... کے پاس گیا:

    1. چھدامی

    2. چھینا

    3. شیدا

    4. میدا

  12. بیٹے کو صفائی کرتے ہوئے کتبہ ملا:

    1. الماری سے

    2. بوری سے

    3. صندوق سے

    4. بکس سے

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 8 of 12 · 8 × 2 = 16)

  1. مرزا ظاہر دار نے کلیم کےلیے کیسا بستر بھیجا؟

  2. اردو افسانہ نگاری میں غلام عباس کا کیا مقام ہے؟

  3. حضور اکرم خاتم النبین ﷺ بچوں کے ساتھ کس طرح پیار کرتے تھے؟

  4. سر سید کے مطابق انسان کیسے معزز اور قابل ادب ہوتا ہے؟

  5. مولوی عبدالحق کی تحریر کی خوبیاں بیان کریں۔

  6. بچہ کیوں رو رہا تھا؟

  7. کلیم نے مسجد میں بیٹھ کر کیا کیا؟

  8. شریف حسین کتنا عرصہ درجہ اول کے طور پر کام کرتا رہا؟

  9. حضور اکرم خاتم النبین ﷺ نے حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سفارش کرنے پر کیا فرمایا؟

  10. سر سید کے مطابق قوانین اور گورنمنٹ کس کے موافق ہوتی ہے؟

  11. پانی کی قلت کے باوجود نام دیو کا چمن ہرا بھرا کیوں تھا؟

  12. میاں نے ڈاکٹر صاحب سے کیا وعدہ کیا؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 3 of 4 · 3 × 4 = 12)

  1. سنگ تراش کی دکان سے روانہ ہوا تو بازار میں کئی مرتبہ اس کا جی چاہا کہ کتبہ پر سے اس اخبار کو اتار ڈالے جس میں سنگ تراش نے اسے لپیٹ دیا تھا اور اس پر ایک نظر اور ڈال لے مگر ہر بار ایک نامعلوم حجاب جیسے اس کے ہاتھ پکڑ لیتا۔ شاید ہو راہ چلتوں کی نگاہوں سے ڈرتا تھا کہ کہیں وہ اس کتبہ کو دیکھ کر اس کے ان خیالات کو نہ بھانپ جائیں جو پچھلے کئی دنوں سے دماغ پر مسلط تھے۔

  2. انسان کی اگلی پشتوں کے حالات پر خیال کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی موجودہ حالت انسانوں کے نسل در نسل کے کاموں سے حاصل ہوئی ہے۔محنتی اور مستقل مزاج محنت کرنے والوں، زمین کے جوتنے والوں، کانوں کے کھودنے والوں، نئی نئی باتوں کے ایجاد کرنے والوں ، مخفی باتوں کو ڈھونڈ کر نکالنے والوں، آلاتِ جرثقیل سے کام لینے والوں اور ہرقسم کے پیشہ کرنے والوں، ہنر مندوں شاعروں، حکیموں، فیلسوفوں، ملکی منتظموں نے انسان کو موجودہ ترقی کی حالت پر پہنچانے میں بڑی مدد دی ہے۔

  3. باغ کے داروغہ عبدالرحیم فنیسی خود بھی بڑے کارگزار اور مستعد شخص ہیں اور دوسرے سے بھی کھینچ تان کا کام لیتے ہیں۔ اکثر مالیوں کو ڈانٹ ڈپٹ کرنی پڑتی ہے۔ورنہ ذرا بھی نگرانی میں ڈھیل ہوئی، ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ گئے یا بیڑی پینے لگے یا سائے میں جا لیٹے۔ عام طور پر انسان فطرتاً کاہل اور کام چور واقع ہوا ہے۔ 

  4. اگر میں آپ سے یا کسی سے تذکرہ کرتا تو استقلالِ مزاج سے بے بہرہ اور غیرت و حمیت سے بے نصیب ٹھہرتا۔ اب آپ کو کھڑے رہنے میں تکلیف ہوتی ہے۔اجازت دیجیے کہ میں جا کر بچھونا بجھوادوں اور مریضہ کی تیمارداری کروں۔ کلیم: خیر مقام مجبوری ہےلیکن پہلے ایک چراغ کو بھیج دیجیے، تاریکی کی وجہ سے طبیعت اور بھی گھبراتی ہے۔