Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

10th Class غذا اور غذائیت Chapter 5 Testباب نمبر 10: غذاؤں کو محفوظ کرنا

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: باب نمبر 10: غذاؤں کو محفوظ کرنا.

Your school name

10th Class غذا اور غذائیت Chapter 5 Test

10th Class · غذا اور غذائیت · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. پھلوں اور سبزیوں پر دواؤں کا سپرے (Spray) کس قسم کے آمیزی اجزاء کی مثال ہے؟

    1. ارادی آمیزی اجزاء

    2. قدرتی اجزاء

    3. اتفاقی آمیزی اجزاء

    4. بے ضرر اجزاء

  2. گھر میں اچار، چٹنیاں وغیرہ بنانا خاتون خانہ کے کن اوصاف کی علامت ہے؟

    1. سلیقہ مندی اور نفاست

    2. ہنرمندی اور دوراندیشی

    3. الف اور ب دونوں

    4. فضول خرچی

  3. حرارت اور تپش سے غذاؤں کو محفوظ کرنے میں کون سا طریقہ شامل ہے؟

    1. ڈبہ بندی

    2. اچار

    3. منجمد کرنا

    4. ٹھنڈا رکھنا

  4. غذائی آمیزی اجزاء میں سے کون سے اجزاء انسانی صحت کے لیے بے حد مضر ہیں؟

    1. چینی اور نمک

    2. وٹامنز

    3. پوٹاشیم میٹا بائی سلفائیٹ، سوڈیم بینزویٹ، سیلیک ایسڈ

    4. سرکہ اور لیموں کا رس

  5. ڈبہ بندی کے طریقے میں غذاؤں کو ابلتے پانی میں چند منٹ کے لیے ڈبونے (بلانچ) کا مقصد کیا ہے؟

    1. ان کا ذائقہ تبدیل کرنا

    2. انہیں اچھی طرح صاف کرنا

    3. انہیں نرم کرنا

    4. انہیں ٹھنڈا کرنا

  6. خمیر کن غذاؤں پر حملہ کر کے ان کی خوشبو اور ذائقہ خراب کر دیتے ہیں؟

    1. صرف دودھ

    2. صرف سبزیوں اور پھلوں

    3. دودھ، پھلوں کے رس، اور سبزیوں پر

    4. صرف گوشت اور پروٹین والی غذاؤں پر

  7. فائدہ مند خورد نامیوں کا استعمال کن غذائی مصنوعات بنانے کے کام آتا ہے؟

    1. صرف گوشت

    2. صرف سبزیاں اور پھل

    3. دہی اور ڈبل روٹی

    4. چاول اور دالیں

  8.  گھروں میں پکانے کے لیے روایتی طریقوں (مثلاً گرل، روسٹ، سٹو اور Braise) میں حرارت کا استعمال جرثوموں کو ہلاک کرنے کا کیسا ذریعہ بنتا ہے؟

    1. غیر موثر

    2. معمولی

    3. نہایت موثر

    4. نقصان دہ

  9. بیکٹیریا کن غذاؤں پر بہت جلد اثر انداز ہوتے ہیں؟

    1. صرف پھلوں کے رس پر

    2. صرف نشاستہ دار غذاؤں پر

    3. دودھ، گوشت اور دیگر پروٹین والی غذاؤں پر

    4. صرف سبزیوں پر

  10. خورد نامیے (Micro-organisms) کیا ہوتے ہیں؟

    1. بڑے جانور

    2. کیڑے مکوڑے

    3. انتہائی چھوٹے چھوٹے جان دار جرثومے

    4. پودے

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. غذاؤں کو جرثوموں کے حملوں سے بچانے کے لیے صفائی ستھرائی کیوں ضروری ہے؟

  2. حرارت کے ذریعے غذاؤں سے جراثیم کو ختم کرنے کے عمل کو کیا کہتے ہیں؟

  3. پاسچرائزیشن سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

  4. اتفاقی آمیزی اجزاء کسے کہتے ہیں؟

  5. غذاؤں کو کتنے عرصے مدت کے لیے محفوظ کیا جا سکتا ہے؟

  6. غذاؤں میں آمیزی اجزا کی شمولیت کے نقصانات لکھیں۔

  7. چینی والے شیرے میں کتنے فیصد تک جراثیم قطعا نشو و نما نہیں پاسکتے؟

  8. چینی (Sugar) کی شمولیت سے شیرہ جرثوموں کے لیے مضر کیوں ہو جاتا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. طویل عرصے کے لیے غذاؤں کو محفوظ کرنے کے طریقے لکھیں۔

  2. غذاؤں کو محفوظ کرنے کی کیا اہمیت ہے؟

  3. غذاؤں کو خراب کرنے والے کارندوں کے بارے میں تحریر کریں۔