Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

9th Class ایجوکیشن Chapter 3 Testباب نمبر 3: انسانی نشوونما اور بالیدگی

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: باب نمبر 3: انسانی نشوونما اور بالیدگی.

Your school name

9th Class ایجوکیشن Chapter 3 Test

9th Class · ایجوکیشن · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. عموماًبالیدگی کا حصہ ہیں:

    1. نشوونما کی تبدیلیاں 

    2. مجموعی تبدیلیاں

    3. موسمی تبدیلیاں

    4. انفرادی تبدیلیاں

  2. عمر کے اس دور میں ذہنی استعداد کا درست اندازہ لگانا بڑا مشکل ہوتا ہے:

    1. شیر خوارگی

    2. طفولیت

    3. بچپن

    4. بلوغت

  3. بچہ اپنی باتوں کو زیادہ مدلل بنانے کی کوشش کرتا ہے:

    1. لڑکپن میں

    2. بلوٖغت میں

    3. بچپن میں

    4. تمام ادوار میں

  4. عورتوں کی آواز مردوں کی نسبت ہوتی ہے:

    1. کھر دری

    2. موٹی

    3. کھر دری اور بار یک

    4. بار یک اور سریلی

  5. بچے کے دماغ کا 90%مکمل ہو جاتا ہے:

    1. شیر خوارگی میں

    2. بچپن میں

    3. طفولیت میں

    4. بلوغت میں

  6. پیدائش کے وقت بچے کا اوسط وزن ہوتا ہے:

    1. چار سے پانچ پونڈ

    2. پانچ سے چھ پونڈ تک

    3. سات سے آٹھ پونڈ

    4. نو سے دس پو نڈ

  7. جسم کے اعضاء کا تناسب متوازن اور خوبصورت نہیں رہتا:

    1. شیرخوارگی

    2. بچپن

    3. لڑکپن

    4. بلوغت

  8. تعلیم کون سا بنیادی کام انجام دیتی ہے:

    1. علم کی منتقلی

    2. ثقافت کی حفاظت و منتقلی

    3. مہارتوں کی منتقلی

    4. یہ سب

  9. عمرکا وہ حصہ جس میں بچے کا انحصار ماں کے دودھ پر ہوتا ہے:

    1. بچپن

    2. لڑکپن

    3. شیرخوارگی

    4. طفولیت

  10. پہلےسال کے اختتام تک عام طور پر بچے کا وزن بڑھ جاتاہے:

    1. ایک تہائی

    2. دوتہائی

    3. دوگنا

    4. تین گنا

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. طفولیت کی تعریف کیجیے۔

  2. شیر خوارگی کے دور میں اکتسابی جذبات سے کیا مراد ہے؟

  3. شیر خوارگی کے دوران بچے کا قد کس انداز سے بڑھتا ہے؟

  4. شیرخوارگی کے دوران بچے کی لسانی نشوونما کے کوئی سے چار پہلو لکھیں۔

  5. شیر خوارگی میں بچہ کے غذائی اثر پر مختصر نوٹ تحریر کریں۔

  6. عمر کے کس دور میں بچے کا حافظہ سب سے زیادہ تیز ہوتا ہے؟

  7. بچپن میں معاشرتی نشوونما کی وضاحت کیجیے۔

  8. شیر خوارگی کا دور انیہ کتنے عرصہ پر مشتمل ہوتا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. شیرخوارگی کی دوران نشوونما کے مختلف پہلو کون کون سے ہیں؟ وضاحت کریں۔

  2. بلو غت کا دور انسانی زندگی میں نشوونما کے لحاظ سے کس طرح اہم ہے؟وضاحت کریں۔

  3. نشوونما سے کیا مراد ہے؟ اس کے مختلف مدارج بیان کریں۔