Your school name
10th Class اُردو لازمی Chapter 12 Test10th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)
Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)
ایک طویل عرصے تک بر صغیر کی سرکاری اور دفتری زبان رہی:
مصنف نے پہلا چراغ روشن کرنے کی تاکید کی ہے:
ذریعہ تعلیم کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے:
اردو کے لیے اصطلاح سازی کا اہم ماخذ ہے:
فارسی زبان برصغیر کے لوگوں کے لیے زبان نہ تھی:
اردو کی ترقی کو ایک مدت تک کس کے اثرواقتدار نے روکے رکھا؟
اردو کی ترقی سے قبل ہماری علمی زبان تھی:
دنیا کی شاید ہی کوئی ایسی زبان ہو جو مقابلہ کر سکے:
اردو سے ہمدردی رکھنے والے طبقے کے خیال میں اردو میں کمی ہے:
اردو میں لئے الفاظ قبول کرنے کی ہے:
Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)
اردو زبان اپنے ابتدائی دور میں کسی حیثیت میں تھی؟
اردو زبان کے دو اہم ماخذ کون سی زبانیں ہیں؟
فارسی زبان کا بر صغیر کی تہذیب پر کیا اثر تھا؟
اردو کے دوسری زبانوں سے مقابلے کے بارے میں مصنف کی کیا رائے ہے؟
اردو کو "منصب"سونپنے سے کیا مراد ہے؟
ڈاکٹر ابواللیث صدیقی کس موضوع کے ماہر تھے؟
اردو کی سب سے بڑی خوبی کیا بتائی گئی ہے؟
صنعتی اور کاروباری اداروں کا اس میں کیا کردار ہے؟
Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)
ہمارے محبان قوم کا ایک طبقہ اور ہے جسے اپنی زبان سے بھی ہمدردی ہے۔ یہ لوگ اصولاً تو اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ قومی ترقی کے لیے قومی زبان کی ترقی ضروری ہوتی ہے اور ملک میں تعلیم و تدریس کے معیار کو اعلیٰ کرنے کے لیے قومی زبان میں تعلیم ہونی چاہیے لیکن ان کے خیال میں اُردو ابھی اس قابل نہیں ہوئی کہ اسے یہ منصب سونپا جائے۔
ان سوالوں کا جواب ایک بار نہیں ہزار بار دیا جا چکا ہے اور ان لوگوں نے دیا ہے جو اس زبان اور اس کے سرمائے سے واقف ہیں ۔ ان لوگوں نے دیا ہے جو جدید علوم وفنون سے واقف ہیں اور جنھوں نے اپنی تعلیم انگریزی ہی کے ذریعے سے حاصل کی ہے اور جو اس مسئلے کی قومی اور بین الاقوامی حیثیت کے پہلو پر غور کرنے میں اپنی عمریں گزار چکے ہیں لیکن ہر مرتبہ یہ مسائل اسی طرح اٹھائے جاتے ہیں گویا پہلی مرتبہ ان کا اظہار ہو رہا ہے اور ان کا کوئی جواب ہمارے پاس نہیں۔
جو لوگ ایمان داری کے ساتھ یہ سجھتے ہیں کہ قومی زندگی میں قومی زبان کی کیا اہمیت ہوتی ہے، انھیں خلوص کے ساتھ اس کی تعمیر وترقی میں حصہ لینا چاہیے۔ یہ کام صرف چند ادارے پورا نہیں کر سکتے ، نہ محض حکومت کی اعانت اور سر پرستی ان مسائل کو حل کر سکتی ہے۔ یہ مسئلہ اسی طرح حل ہو سکتا ہے کہ اسے ایک قومی تحریک کی طرح چلایا جائے۔ اس کے لیے رائے عامہ تیار کی جائے ۔