Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

10th Class اُردو لازمی Chapter 3 Testنثر نمبر 3: اخلاق نبوی خاتم النبین ﷺ

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: نثر نمبر 3: اخلاق نبوی خاتم النبین ﷺ.

Your school name

10th Class اُردو لازمی Chapter 3 Test

10th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. گھر میں داخل ہوتے وقت آپ خاتم النبین ﷺ کا چہرہ مبارک ہوتا تھا:

    1. سنجیده

    2. متفکر

    3. خنداں اورمسکراتا ہوا

    4. خاموش

  2. نرم خو کا متضاد ہے:

    1. سخت مزاج 

    2. نرم دل

    3. مہربان

    4. خوش اخلاق

  3. گھر میں مسکراتے ہوئے داخل ہونا حق ہے:

    1. مہمانوں کا

    2. پڑوسیوں کا

    3. اہل وعیال کا

    4. دشمنوں کا

  4. آپ خاتم النبین ﷺ کے ہاتھ سے کسی کا نہ مارا جانا دلیل ہے:

    1. بہادری کی

    2. کمال رحمت و شفقت کی

    3. سادگی کی

    4. خاموشی کی

  5. فضول باتوں سے پر ہیز علامت ہے:

    1. وقت کی قدر

    2. زبان کی حفاظت

    3. دانائی

    4. یہ تمام

  6. اپنی ذات کے معاملے میں آپ خاتم النبین ﷺ کا رویہ تھا:

    1. سخت

    2. خاموش رہنا

    3. مطالبہ کرنا

    4. غصہ نہ کرنا اور نہ انتقام لینا

  7. آپ خاتم النبینﷺ دوستوں کی محفل میں نہیں بیٹھتے تھے:

    1. پاؤں پھیلا کر

    2. ٹیک لگا کر

    3. روزانو ہوکر

    4. پاؤں سمیٹ کر

  8. دوسروں کے متعلق آپ خاتم النبین ﷺکن باتوں سے پر ہیز کرتے تھے:

    1. کسی کو برا کہنا

    2. عیب گیری کرنا

    3. ٹوہ میں رہنا

    4. ان تمام سے

  9. فیاض کا مطلب ہے:

    1. عقلمند

    2. سچا

    3. بہادر

    4. بہت سخی

  10. حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنھم کے مطابق آپ خاتم النبین ﷺ کا مزاج تھا:

    1. نرم خو

    2. سخت مزاج

    3. جلال والا

    4. خشک مزاج

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. آپ خاتم النبین ﷺ کس کے حکم پرحدجاری فرماتے تھے؟

  2. حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالیٰ عنھا نے کن الفاظ میں نبی کریم خاتم النبین ﷺ کو تسلی دی؟

  3. حضرت علی نے کتنے برس آپ خاتم النبینﷺ کی خدمت کی؟

  4. آپ خاتم النبینﷺ کے بات کرنے کا انداز کیسا تھا؟

  5. باہر سے آنے والے بےباک شخص کے ساتھ آپ خاتم النبین ﷺ کا برتاؤ کیا ہوتا؟

  6. حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم خاتم النبین ﷺ کے حسن اخلاق کے بارے میں جو کچھ بیان کیا، ان میں سے تین خوبیوں کا ذکر کریں۔

  7. آپ خاتم النبینﷺ دوستوں کی محفل میں کسی طرح بیٹھتے تھے؟

  8. آپ خاتم النبینﷺ کسی سائل کو مایوس کیوں نہیں کرتے تھے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. آپ خاتم النبین ﷺ نرم خُو تھے، سخت مزاج نہ تھے، کسی کی توہین روا نہیں رکھتے تھے، چھوٹی چھوٹی باتوں پر اظہار تشکر فرماتے تھے، کسی چیز کو بُرا نہیں کہتے تھے، کھانا جس قسم کا سامنے آتا تناول فرماتے اور اس کو برا بھلا نہ کہتے۔ کوئی اگر کسی امرِ حق کی مخالفت کرتا تو آپ خاتم النبین ﷺ کو غصہ آجاتا اور اس کی پوری حمایت کرتے۔

  2.  اپنے نفس سے تین چیزیں آپ خاتم النبن ﷺ نے بالکل دور کردی تھیں: بحث و مباحثہ ، ضرورت سے زیادہ بات کرنا اور جو بات مطلب کی نہ ہو اس میں پڑنا۔ دوسروں کے متعلق بھی تین باتوں سے پرہیز کرتے تھے، کسی کو برا نہیں کہتے تھے، کسی کی عیب گیری نہیں کرتے تھے، کسی کے اندرونی حالات کی ٹوہ میں نہیں رہتے تھے۔

  3. لوگ جن باتوں پر ہنستے، آپ خاتم النبین ﷺ بھی مسکرا دیتے۔ جن پر لوگ تعجب کرتے، آپ خاتم النبین ﷺ بھی کرتے، کوئی باہر کا آدمی اگر بے باکی سے گفت گو کرتا تو آپ خاتم النبین ﷺ تحمل فرماتے، دوسروں کے منھ سے اپنی تعریف سننا پسند نہیں کرتے تھے لیکن اگر کوئی آپ خاتم النبین ﷺ کے احسان و انعام کا شکریہ ادا کرتے تو قبول فرماتے۔