Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

10th Class اُردو لازمی Chapter 6 Testنثر نمبر 6: کفارہ

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: نثر نمبر 6: کفارہ.

Your school name

10th Class اُردو لازمی Chapter 6 Test

10th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. سرکاری لفافہ ملنے پر مداری لال کا چہرہ ہو گیا تھا:

    1. سرخ

    2. سفید

    3. کالا

    4. زرد

  2. سبودھ کو آئے کتنا عرصہ گزرا کہ سب اس کے گرویدہ ہو گئے؟

    1. ایک ہفتہ

    2. ایک مہینہ

    3. چھ ماہ

    4. ایک سال

  3. مداری لال نے بیوہ سے وعدہ لینے کی کوشش کی:

    1. کہ وہ گاؤں جائے

    2. کہ وہ ان کی صلاح مانے

    3. کہ وہ پولیس میں جائے

    4. وہ جائیداد بیچ دے

  4. سبودھ چندر ذہین تھا مگر نہ تھا:

    1. معاملہ فہم

    2. بردبار

    3. مردم شناس

    4. موقع شناس

  5. بیوہ کے مطابق سبودھ کا شک تھا:

    1. مداری لال پر

    2. کسی پربھی نہیں

    3. کلرکوں پر

    4. ٹھیکے دار پر

  6. سبودھ کے گھر کی جائیدادتھی:

    1. بہت زیادہ

    2. صرف دس بارہ بیگھہ زمین

    3. بنگلہ

    4. فیکٹری

  7. سبودھ کی بیوی کے مطابق وہ رات کو پی کر سوئے تھے:

    1. چائے

    2. دودھ

    3. پانی

    4. شربت

  8. مداری لال نے چوری کی رقم خرچ کی:

    1. اپنے بچوں پر

    2. سبودھ کی آخری رسومات اور خاندان پر

    3. مکان پر

    4. کاروبار پر

  9. نداری لال نے نوٹوں کا پلندہ الماری میں چھپایا:

    1. او پر

    2. کاغذوں کے نیچے

    3. پیچھے

    4. تالے میں

  10. اسٹیشن پر سبودھ نے مداری لال کو دیکھتے ہی:

    1. سلام کیا

    2. نظر انداز کیا

    3. گلے سے لگ گئے

    4. غصہ کیا

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. سبودھ چندر کے کردار کی سب سے بڑی خوبی کیا تھی؟

  2. بیوہ نے لڑکی کی شادی کا کیا حل بتایا؟

  3. سبودھ کو مداری لال پر کتنا بھروسا تھا؟

  4. مداری لال نے نوٹ کہاں چھپائے؟

  5. سبورھ نے بصرہ سے کتنے پیسے کمائے تھے؟

  6. حروف نفرین کی تعریف کریں۔

  7. میز پر پانچ ہزار کے نوٹ کسی مقصد کے لیے رکھے تھے؟

  8. سبودھ کے بنک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے تھے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. سبودھ چندر ، اس کے ایک ہفتہ بعد گاڑی سے اترے تو اسٹیشن پر بورڈ کے سارے عملہ کو حاضر پایا۔ سب ان کا استقبال کرنے آئے تھے۔ مداری لال کو دیکھتے ہی سبودھ لپک کر ان کے گلے سے لپٹ گئے اور بولے : " تم خوب ملے بھٹی ! یہاں کیسے آئے ؟ اوہ! او و! آج دس سال کے بعد ملاقات ہوئی ۔ کہاں ہواب؟"مداری لال بولے : " یہاں ڈسٹرکٹ بورڈ کے دفتر میں ہیڈ کلرک ہوں۔ آپ خیریت سے تو ہیں !"

  2. عملہ کو برا نگیختہ کرنا چاہا، ناکامی ہوئی۔ ممبروں کو بھڑکانا چاہا منھ کی کھائی۔ ٹھیکیداروں کو ابھارنے کی کوشش کی ، نادم ہونا پڑا۔ چاہتے تھے کہ بھس میں آگ لگا کر آپ دور سے تماشا دیکھیں۔ سبودھ سے اس طرح ہنس کر ملتے چکنی چپڑی باتیں کرتے ، گویا اس کے سچے دوست ہیں لیکن گھات میں لگے رہتے کہ کب موقع ملے اور اسے نیچا دکھاؤں ۔ سبودھ ذہین تھا ، لائق تھا مگر مردم شناس نہ تھا۔ وہ مداری لال کو اب بھی اپنارفیق اور شفیق سمجھتا تھا۔

  3. مداری لال منے کھڑے ہو کر واعظانہ لہجے میں کہا: ” جناب گستاخی معاف کیجیے گا۔ آپ جب کبھی باہر جائیں ، چاہے ایک منٹ ہو ہی کے لیے کیوں نہ ہو، دروازہ ضرور بند کر دیا کریں ۔ آپ کی میز پر روپے پیسے اور سرکاری کا غذات بکھرے پڑے رہتے ہیں، نہ جانے کس وقت کس کی نیت بدل جائے۔ میں نے ابھی سنا کہ آپ کہیں باہر گئے ہوئے ہیں تو دروازے بند کرا دیے۔