Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

10th Class اُردو لازمی Chapter 19 Testغزل نمبر 19: ہے مشقِ سخن جاری،چکی کی مشقت بھی

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: غزل نمبر 19: ہے مشقِ سخن جاری،چکی کی مشقت بھی.

Your school name

10th Class اُردو لازمی Chapter 19 Test

10th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. رئیس المتغزلین کہا جاتا ہے:

    1. فیض احمد فیض کو

    2. ظہیر کاشمیری کو

    3. جگر مراد آبادی کو

    4. حسرت موہانی کو

  2. حسرت موہانی اپنی دعا سے کا منظور کیا ہے: 

    1. زندان کی قید

    2. قید محبت

    3. دنیا کی قید

    4. وقت کی قید

  3. بادل نظر آنے سے بدلتی ہے:

    1. طبیعت

    2. نیت

    3. صورت

    4. سوچ

  4. برسات کے موسم میں بادلوں کو دیکھ کر شاعر کی بدل گئی:

    1. قسمت

    2. حالت

    3. نیت

    4. طبیعت

  5. شاعر نے محبوب کے دل کی نسبت سے " کار محبت کو قرار دیا ہے:

    1. مشکل

    2. نازک 

    3. ناممکن 

    4. کٹھن

  6. حسرت موہانی نے مقطع میں اپنے نام سمیت شعرا کا ذکر کیا ہے:

    1. چھے کا

    2. سات کا

    3. آٹھ کا

    4. نو کا

  7. حسرت موہانی کی اس غزل میں جس سیاسی و نظریاتی سوچ کی جھلک ملتی ہے، وہ ہے:

    1. اشتراکیت

    2. حریت پسندی

    3. آمریت

    4. مایوسی

  8. برسات کے آتے ہی شاعر کی باقی نہ رہی:

    1. وحشت

    2. تو بہ

    3. حسرت

    4. طاقت

  9. شاعر نے جس ساقی سے لطف وعنایت کی التجا کی ہے، اسے کہا ہے:

    1. ساقی سے خانہ

    2. ساقی جان پرور

    3. ساقی بزم

    4. ساقی محفل

  10. حسرت موہانی کی مشق سخن کے ساتھ جاری رہنے والی چیز ہے:

    1. سفر کی صعوبت

    2. چکی کی مشقت

    3. دنیا کی مصیبت

    4. ہجر کی اذیت

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. حسرت سے کیا مراد ہے؟

  2. شاعر نے اپنی کس قوت کا ذکر کیا ہے؟

  3. مشق سخن اور چکی کی مشقت سے کیا مراد ہے؟

  4. شاعر نے اپنی طبیعت کو مطرفہ تماشا کیوں کہا ہے؟

  5. نالئہ مضطر سے کیا مراد ہے؟

  6. عشاق کےلیے کار محبت کیوں نازک ہے؟

  7. شاعر نے اپنے دل پر کس بات کی تہمت لگنے کا ذکر کیا ہے؟

  8. حسرت موہانی نے چکی کی مشقت کس سلسلے میں برداشت کی تھی؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. دشوار ہے رِندوں پر انکارِ کرم یکسر   اے ساقیِ جاں پرور! کچھ لطف و عنایت بھی
  2. عشاق کے دل نازک ، اس شوخ کی خو نازک   نازک اسی نسبت سے ہے کار محبت بھی
  3. ہر چند ہے دل شیدا حریت کامل کا   منظور دعا لیکن ہے قید محبت بھی