Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

1st Year اسلامیات لازمی Chapter 3 Testباب نمبر 3: سیرت نبوی خاتم النبینﷺ

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: باب نمبر 3: سیرت نبوی خاتم النبینﷺ.

Your school name

1st Year اسلامیات لازمی Chapter 3 Test

1st Year · اسلامیات لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. آپ خاتم النبین ﷺ کا فرمان ہے: تم میں سے ہرایک ذمہ دار ہے اور اس سے سوال کیا جائے گا:

    1. دولت کا

    2. نماز کا

    3. ذمہ داری کا

    4. روزے کا

  2. معاشرے میں عدم مساوات اور معاشی ظلم بڑھتا ہے:

    1. ذخیرہ اندوزی سے

    2. رشوت سے

    3. سود سے

    4. مہنگائی سے

  3. نبی کریم خاتم النبین ﷺ کی رضاعی والدہ کا نام ہے:

    1. حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنھا

    2. حضرت آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا

    3. حضرت حلیمہ سعدیہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا

    4. حضرت ام ہانی رضی اللہ تعالیٰ عنھا

  4. نبی کریم خاتم النبین ﷺ مختلف معاملات میں صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے علاوہ مشورہ لیتے تھے:

    1. اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنھم سے

    2. اہل مدینہ سے

    3. ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنھن سے

    4. اہل یمن سے

  5. نبی کریم خاتم النبین ﷺ کی ریاستی حکم عملی مشعل راہ ہے:

    1. اساتذہ کےلیے

    2. تاجروں کےلیے

    3. حکمرانوں کےلیے

    4. عوام کےلیے

  6. حضرت عبداللہ بن عباس رضی الہ تعالیٰ عنہ آپ خاتم النبین ﷺ کے تھے:

    1. چچا

    2. بھانجے

    3. چچازاد

    4. پھوپھی زاد

  7. سب سے پہلا تحریری معاہدہ ہے:

    1. مواخات مدینہ

    2. میثاق مدینہ

    3. صلح حدیبیہ

    4. معاہدہ بن قریظہ

  8. سرکاری کام کرنے والوں کےلیے نبی کریم خاتم النبین ﷺ نے نظام جاری فرمایا:

    1. آمدروفت کا

    2. رہائش کا

    3. تنخواہوں کا

    4. راشن کا

  9. آپ خاتم النبین ﷺ نے انتہائی کم افرادی قوت کے ساتھ بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں:

    1. بطور معلم

    2. بطور سربراہ ریاست

    3. بطور مبلغ

    4. بطور سپہ سالار

  10. دور اندیش، تدبر اور بصیرت سے کام لے کر منصوبہ بندی کرنا ذمہ داری ہے:

    1. سپہ سالار کی

    2. مبلغ کی

    3. معلم کی

    4. خطیب کی

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. بزرگوں کی تعظیم کےمتعلق آپ خاتم النبین ﷺ کا فرمان تحریر کریں۔

  2. آپ خاتم النبین ﷺ کی فتوحات کا راز کن چیزوں میں پوشیدہ تھا؟

  3. حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد ابوقحافہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو لے کر آئے تو آپ خاتم النبین ﷺ نے کیا فرمایا؟

  4. آپ خاتم النبین ﷺ نے دعوت اسلام کو پوری دنیا میں پھیلانے کےلیے کیا اقدام فرمائے؟

  5. آپ خاتم النبین ﷺ نے کون سے ذرائع معاش کی نفی فرمائی؟

  6. جنگ کے آداب کے حوالے سے نبی کریم خاتم النبینﷺ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنھم کو کیا ہدایت جاری کرتے تھے؟

  7. ریاست مدینہ چاروں طرف کیسے لوگ آباد تھے؟

  8. نبی کریم خاتم النبینﷺ نے حضرت شیما رضی اللہ تعالیٰ عنھا سے کیسا سلوک کیا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. نبی کریم خاتم النبینﷺ کی معاشی تعلیمات پر تفصیلی نوٹ لکھیں۔

  2. سربراہ خاندان کی حیثیت سےنبی کریم خاتم النبینﷺکے مثالی کردار پر جامع نوٹ لکھیں۔

  3. سربراہ ریاست کی حیثیت سے نبی کریم خاتم النبینﷺ کے کار ناموں پر روشنی ڈالیں۔