Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

1st Year نفسیات Chapter 7 Testباب نمبر 7: شخصیت

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: باب نمبر 7: شخصیت.

Your school name

1st Year نفسیات Chapter 7 Test

1st Year · نفسیات · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. شخصیت کو جاذب بنانے کے لیے کونسا طریقہ سب سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے؟

    1. سعی و خطا

    2. تکرار

    3. وقوفی طریقہ

    4. ماڈلنگ

  2. داستانی ادراک کی آزمائش کا موجد کون ہے؟

    1. سائمن

    2. ہنری اے مرے

    3. فرائڈ

    4. بینے

  3. دروں بیں شخصیت اور بیروں بیں شخصیت کا نظریہ کس نے پیش کیا؟

    1. فرائڈ نے

    2. یونگ نے

    3. ایڈلر نے

    4. آلپورٹ نے

  4. درج ذیل میں سے کونسی آزمائش غیر تظلیلی ہے؟

    1. ٹی اے ٹی

    2. WAT

    3. رورشاہ کی آزمائش

    4. ایم ایم پی آئی

  5. ضمیر اور مثالی انا شخصیت کے کس نظام کا حصہ ہے؟

    1. انا

    2. اڈ

    3. فوق الانا

    4. شعور

  6. دموی، بلغمی، صفراوی سوداوی کی تقسیمِ شخصیت کس نے کی؟

    1. بقراط

    2. یونگ

    3. فرائڈ

    4. نیل اور ملر

  7. فرائڈ نے نشوونما کے تیسرے مرحلے میں بچے کا لاشعوری طور پر جنس مخالف والدین کی طرف شدید لگاؤ کو کیا کہا ہے؟

    1. ایڈی پس کمپلیکس

    2. الیکٹراکمپلیکس

    3. الف اور ب دونوں

    4. کوئی نہیں

  8. ذہن کے کس حصے تک ہماری براہ راست رسائی نہیں ہوتی؟

    1. قبل شعور تک

    2. تحت الشعور تک

    3. شعور تک

    4. لاشعور تک

  9. فرد کے رجحانات کی پیمائش کے لیے کونسی آزمائش موزوں ہے؟

    1. MMPI

    2. DAT

    3. CPI

    4. کوئی نہیں

  10. آلپورٹ کے بقول کونسے اوصاف ایسے ہیں جو فرد کے سارے کردار اور شخصیت پر حاوی ہوتے ہیں؟

    1. ثانوی اوصاف

    2. مرکزی اوصاف

    3. بنیادی اوصاف

    4. عمومی اوصاف

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. تناسلی دور سے کیا مراد ہے؟

  2. فرائڈ کے بقول شخصیت کےنظاموں میں کشمکش یا ٹکراؤ کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟

  3. ڈالرڈ اور ملر نے اپنے نظریے کی بنیاد کس چیز پر قائم کی ہے؟

  4. لفظی تلازم کی آزمائش کیسے استعمال کی جاتی ہے؟

  5. کیٹل نے شخصیت کے لیے کونسی آزمائش وضع کی ہے؟

  6. فرائڈ کے نظریے کی بنیاد کس مفروضے پر ہے؟

  7. آلپورٹ نے ثانوی اوصاف کسے قرار دیا ہے؟

  8. داستانی ادراک کی آزمائش کس مقصد کے لیے بنائی گئی ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. شخصیت کی ذاتی جائزے کی آزمائشیں کونسی ہیں؟ تفصیل بیان کیجئے۔

  2. فرائیڈ کا نظریہ شخصیت مختصراً سپرد قلم کریں۔

  3. تظلیلی طریقوں سے شخصیت کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے؟