Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

2nd Year ترجمۃ القرآن مجید Chapter 8 Testسورۃ نمبر 11: سُورَۃُ الحَدِیدِ

26 marks · 40 minutes · 19 questions. Covers: سورۃ نمبر 11: سُورَۃُ الحَدِیدِ.

Your school name

2nd Year ترجمۃ القرآن مجید Chapter 8 Test

2nd Year · ترجمۃ القرآن مجید · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 26Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. جن سورتوں کی ابتداء میں اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی گئی ہے، ان کو کہتے ہیں:

    1. مقطعات

    2. حوامیم

    3. مسبحات

    4. محکمات

  2. حضور اکرم خاتم النبینﷺ نے مسبحات میں موجود ایک آیت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

    1. ہزار آیات سے افضل ہے

    2. قرآن مجید کامغز ہے

    3. قرآن مجید کا دل ہے

    4. نصف قرآن مجید ہے

  3. اَلْحَدِیْدُ کا معنی ہے:

    1. لوہا

    2. چاندی

    3. تانبا

    4. سونا

  4. حضور اکرم خاتم النبینﷺ سونے سے پہلے تلاوت فرماتے تھے:

    1. مُسَبِّحَات

    2. سُوْرَۃُ النُّورِ

    3. سُوْرَۃُ یٰسٓ

    4. سُوْرَۃُ الْفَاتِحَۃِ

  5. اللہ تعالیٰ کے انبیاء ورسلؑ کو دلائل،کتاب اور میزان کے ساتھ بھیجا گیا تا کہ لوگ قائم رہیں:

    1. دین پر

    2. حق پر

    3. انصاف پر

    4. باطل پر

  6. رہبانیت کا معنی ہے:

    1. ترک دنیا

    2. خوش اخلاقی

    3. دعوت تبلیغ

    4. حق پرستی

  7. اللہ تعالیٰ نے دلائل، کتاب اور میزان کے ساتھ بھیجا ہے:

    1. انبیاء کرامؑ کو

    2. صحابہ کرامؓ کو

    3. اولیاء کرام کو

    4. علما کرام کو

  8. سُوْرَۃُ الْحَدِیْدِ میں لفظ حدید استعمال ہوا ہے:

    1. آیت نمبر 25 میں

    2. آیت نمبر 15 میں

    3. آیت نمبر 5 میں

    4. آیت نمبر 35 میں

  9. رہبانیت کو ایجاد کیا:

    1. یہودیوں نے

    2. مسیحیوں نے

    3. مجوسیوں نے

    4. مسلمانوں نے

  10. اہل ایمان اس طرح جنت میں جائیں گے کہ ان کے آگے اور ان کے دائیں ہوگا:

    1. فرشتہ

    2. حفاظت کرنے والا

    3. مومنوں کا قافلہ

    4. نور

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. رہبانیت سے کیا مراد ہے؟ اور اسے کن لوگوں نے ایجاد کیا؟

  2. انفاق فی سبیل اللہ کی فضیلت بیان کریں۔

  3. لوہا نازل کرنے کا فائدہ تحریر کریں۔

  4. سُوْرَۃُ الْحَدِیْدِ میں کتنے رکوع اور کتنی آیات ہیں؟

  5. قرآن مجید کی ستانوویں سورت کون سی ہے اور کس بارے میں ہے؟

  6. سُوْرَۃُ الْحَدِیْدِ کہاں نازل ہوئی اور اس سورت کا نام کس آیت سے لیا گیا ہے؟

  7. سُوْرَۃُ الْحَدِیْدِ میں مذکور اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ کی کوئی دلیل تحریر کریں۔

  8. سُورَۃُ الحَدِیدِ میں انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب دلاتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt all · 1 × 4 = 4)

  1. سُوْرَۃُ الْحَدِیْدِ کے بنیادی مضامین تحریر کریں۔