Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

2nd Year Economics Chapter 2 Testباب نمبر 2: زر

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: باب نمبر 2: زر.

Your school name

2nd Year Economics Chapter 2 Test

2nd Year · Economics · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. امریکہ کی حسابی اکائی ہے:

    1. ڈالر

    2. مارک

    3. پاؤنڈ

    4. ین

  2. ایسا زر جسے مطالبے پر سونے چاندی یا منظور شدہ زر مبادلہ میں تبدیل کیا جاسکتا ہے:

    1. بدل پذیر کاغذی زر

    2. غیر بدل پذیر کاغذی زر

    3. محدود قانونی زر

    4. غیر محدود قانونی زر

  3. کس کے خیال میں شرح سود کے لحاظ سے زر کی رسد غیر لچک دار ہوتی ہے؟

    1. جے ایم کینز

    2. سیموئل سن

    3. روسٹو

    4. فریڈمین

  4. زر کی رسد کتنے عوامل پر منحصر ہے؟

    1. دو

    2. تین

    3. چار

    4. پانچ

  5. زر کی مقدار اور زر کی قدر میں تعلق پایا جاتا ہے:

    1. معکوس

    2. براہ راست

    3. بالواسطہ

    4. کوئی تعلق نہیں

  6. حکومت کی جاری کردہ رسیدیں یا تحریریں کہلاتی ہیں:

    1. ہنڈی

    2. بنک ڈرافٹ

    3. بچت سٹیفکیٹ

    4. کفالتیں

  7. زر کی یہ تعریف کس مفکر کا بیان ہے کہ "کوئی بھی وہ شے زر کہلاتی ہے جسے آلہ تبادلہ کی حیثیت سے قبولیت عامہ حاصل ہو اور ساتھ ہی ساتھ پیمانہ قدر اور ذخیرہ قدر کا کام سرانجام دے؟"

    1. جے ایم کینز

    2. آدم سمتھ

    3. جیو فرے کراؤتھر

    4. سیموئل سن

  8. کسی ملک میں بچتوں کے کتنے اہم ذرائع ہوتے ہیں؟

    1. دو

    2. تین

    3. چار

    4. پانچ

  9. کاغذی زر کون جاری کرتا ہے؟

    1. حکومت

    2. ہائی کورٹ

    3. حکومت کا مرکزی بنک

    4. الف اور ج دونوں

  10. زر کی قدر سے مراد ہوتی ہے:

    1. قوت تبادلہ

    2. زر تبادلہ

    3. قوت خرید

    4. الف اور ج دونوں

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. نظریہ مقدار زر کے کوئی سے چار مفروضات تحریر کریں۔

  2. چیک سے کیا مراد ہے؟

  3. دھاتی زر سے کیا مراد ہے؟

  4. اعتباری زر سے کیا مراد ہے؟

  5. زر کی معاملاتی رفتار گردش سے کیا مراد ہے؟

  6. قریبی زر سے کیا مراد ہے؟

  7. براہ راست تبادلہ کے نظام کی کوئی سے چار مشکلات تحریر کریں۔

  8. قانونی زر پر مختصراً نوٹ قلمبند کیجیے۔

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. زر سے کیا مراد ہے؟ زر کے فرائض بیان کریں۔

  2. براہ راست تبادلہ کے نظام کی مشکلات کا ذکر تفصیلاً بیان کریں۔

  3. زر کی اہم اقسام پر روشنی ڈالیں۔