Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

5th Class Urdu (اُردو) Chapter 16 Testسبق نمبر 18: ایک قدیم شہر

22 marks · 40 minutes · 16 questions. Covers: سبق نمبر 18: ایک قدیم شہر.

Your school name

5th Class Urdu (اُردو) Chapter 16 Test

5th Class · Urdu (اُردو) · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 22Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. حروف تہجی کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. سکول، شمس، صدر

    2. سکول، صدر، شمس

    3. صدر، سکول، شمس

    4. شمس، صدر، سکول

  2. ’’صبح’’ کا متضاد ہے:

    1. دوپہر

    2. عصر

    3. شام

    4. عشا

  3. لغت کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. ملائم، کھیتی، کردار

    2. ناز، زرد، جڑ

    3. کلام، گھوڑا، لگام

    4. نوکر، کھاتہ، نالائق

  4. لغت کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. سحر، شیطان، صبح

    2. تلاوت، ملن، تجارت

    3. امجد، تجارت، بنجر

    4. طور، تجارت، صبح

  5. حروف تہجی کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. پیچیدہ، مشکل، آسان

    2. آسان، پیچیدہ، مشکل

    3. پیچیدہ، آسان، مشکل

    4. آسان، مشکل، پیچیدہ

  6. لغت کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. جفا، دیہات، خواندہ

    2. کش، خواب، دیہی

    3. درد، ماہ، دوات

    4. غیر، فرق، قناعت

  7. ’’آسان’’ کا مترادف ہے:

    1. سھل

    2. مشکل

    3. پیچیدہ

    4. کٹھن

  8. لغت کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. اجلا، بہاؤ، جابر

    2. اجلا، جابر، بہاؤ

    3. بہاؤ، جابر، اجلا

    4. جابر، اجلا، بہاؤ

  9. حروف تہجی کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. غلط، فرق، عالم

    2. عالم، غلط، فرق

    3. فرق، عالم، غلط

    4. فرق، غلط، عالم

  10. حروف تہجی کے لحاظ سے الفاظ کی درست ترتیب ہے:

    1. خبر، قسمت، پردہ

    2. پردہ، خبر، قسمت

    3. قسمت، پردہ، خبر

    4. پردہ، قسمت، خبر

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 4 of 5 · 4 × 2 = 8)

  1. ہڑپہ میں کاروباری زندگی کیسے چلائی جاتی تھی اور کس بات پر زور دیا جاتا تھا؟

  2. وادی سندھ کی تہذیب کے آثار پاکستان کے کن علاقوں میں پائے جاتے ہیں؟

  3. ہڑپہ کے رہنے والے کن چیزوں کی پُوجا کرتے تھے؟

  4. ہڑپہ میں کس طرح کے مکانات تعمیر کیے جاتے تھے؟

  5. ہڑپہ سے ملنے والی کوئی سی پانچ چیزوں کے نام اور ان کے بارے میں ایک ایک جملہ لکھیں۔

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt all · 1 × 4 = 4)

  1. لاڑکانہ شہر سے 27 کلومیٹر کے فاصلے پر "موئن جوڈڑو" کے کھنڈرات واقع ہیں۔ ہڑپہ اور موئن جوڈڑو دونوں شہروں کا نقشہ اور ترتیب تقریباً ایک جیسی ہے، جس سے یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ دونوں شہر وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔ سندھی زبان میں "موئن جوڈڑو" کا مطلب ہے "مردوں کا ٹیلا"۔ صفحۂ ہستی سے مٹ جانے والا یہ شہر تقریباً پانچ ہزار سال پہلے آباد ہوا تھا۔ اس شہر کے کھنڈرات سے بچوں کے کھلونے، عورتوں کے زیورات، ہاتھی دانت کی بنی ہوئی چیزیں، سیپ، گھونگے اور چینی کے برتن برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف مجسمے اور اوزار بھی ملے ہیں۔ آثار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شہر کے باشندے ذہین اور محنتی تھے۔ ان لوگوں کا پیشہ کھیتی باڑی تھا۔ وہ لوگ ہندسوں کا استعمال جانتے تھے۔ اشارات اور تصاویر پر مبنی ان کا ایک اپنا رسم الخط تھا، جسے ماہرین آج تک نہیں پڑھ پائے۔ یہ شہر ختم کیسے ہوا، اس بارے میں ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کچھ ماہرین کے خیال میں وبائی امراض کے نتیجے میں ساری آبادی ختم ہو گئی اور کچھ ماہرین کے مطابق قدرتی آفات مثلاً سیلاب یا زلزلے کی وجہ سے یہ شہر نیست و نابود ہو گیا۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ بیرونی حملہ آوروں نے اس شہر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہو گی، جس کی وجہ سے یہ شہر صفحۂ ہستی سے مٹ گیا۔

    1.موئن جوڈڑو کا کیا مطلب ہے؟

    2.موئن جوڈڑو کے باشندے کس طرح کے تھے؟

    3.موئن جوڈڑو کا رسم الخط کن چیزوں پر مشتمل تھا؟

    4.موئن جوڈڑو کے کھنڈرات سے کیا برآمد ہوا؟

    5.اوپر دی ہوئی عبارت میں سے محاورات تلاش کریں اور بتائیں۔