Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

9th Class اُردو لازمی Chapter 1 Testنثر نمبر1: اخلاق حسنہ

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: نثر نمبر1: اخلاق حسنہ.

Your school name

9th Class اُردو لازمی Chapter 1 Test

9th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. قبیلہ مخزوم کی عورت پر الزام تھا:

    1. رشوت کا

    2. چوری کا

    3. سود کا

    4. کرپشن کا

  2. اخلاق حسنہ ماخوذ ہے:

    1. خطبات مدارس سے

    2. نقوش سلیمانی سے

    3. رحمت عالم میں

    4. حیات شبلی سے

  3. حضور اکرم خاتم النبین ﷺ بھوک کی حالت میں تشریف لے گئے:

    1. حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر

    2. حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر

    3. حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر

    4. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر

  4. صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس شادی کےلیے ...... کا سامان نہ تھا:

    1. بارات

    2. کھانا

    3. ولیمہ

    4. مہندی

  5. رئیس کی جمع ہے:

    1. رئیسات

    2. رئیسوں

    3. رائیسین

    4. رؤسا

  6. حضرت ......کو آپ خاتم النبین ﷺ کے گھر آنے کی خبر ہوئی تو وہ باغ سے جا کر کھجوروں کا ایک خوشہ توڑ لائے:

    1. عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    2. ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    3. ابو عبیدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ

    4. سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ

  7. حکومت پاکستان نے سید سلیمان ندوی کو دیا:

    1. نشان سپاس

    2. نشان حیدر

    3. نشان جرات

    4. نشان امتیاز

  8. حضور اکرم خاتم النبین ﷺ خبر گیری کرتے:

    1. دشمنوں کی

    2. ہمسایوں کی

    3. مسلمانوں کی

    4. مشرکوں کی

  9. فدک کے رئیس نے اونٹ بھیجے:

    1. دو

    2. چار

    3. چھ

    4. آٹھ

  10. جب تک غلہ ختم ہوگیا تو آپ خاتم النبین ﷺ نے رات گزاری:

    1. گھر میں

    2. بازار میں

    3.  مسجد میں

    4. بیت المال میں

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. حضور اکرم خاتم النبین ﷺ بچوں کے ساتھ کس طرح پیار کرتے تھے؟

  2. حضور اکرم خاتم النبین ﷺ نے حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سفارش کرنے پر کیا فرمایا؟

  3. سید سلیمان ندوی کے والد گرامی کا کیا نام تھا؟

  4. نماز کے دوران میں حضور اکرم خاتم النبین ﷺ کی حالت کیسی ہوتی تھی؟

  5. سید سلیمان ندوی کس کے ساتھ افغانستان گئے؟

  6. حضور اکرم خاتم النبین ﷺ نے اپنے چچا کو کیا جواب دیا؟

  7. سید سلیمان ندوی کو حکومت پاکستان کی طرف سے کون سا اعزاز دیا گیا؟

  8. محتاجوں کے ساتھ حضور اکرم خاتم النبین ﷺ کا رویہ کیسا تھا؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. آپ خاتم النبین ﷺ مظلوموں کی فریاد سنتے اور انصاف کے ساتھ ان کا حق دلاتے۔ کم زوروں پر رحم کھاتے، بے کسوں کا سہارا بنتے، مقروضوں کا قرض ادا کرتے۔ حکم تھا کہ جو مسلمان مر جائےاور اپنے ذمے قرض چھوڑ جائے تو مجھے اطلاع دو، میں اس کو ادا کر دوں گااور وہ جو ترکہ چھوڑ جائے وہ وارثوں کا حق ہے، مجھے اس سے کوئی مطلب نہیں ہے۔

  2. ایک دن آپ خاتم النبین ﷺ بھوک میں ٹھیک دوپہر کو گھر سے نکلے۔ راستے میں حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ملے۔ یہ دونوں بزرگ بھی بھوکے تھے۔ آپ خاتم النبین ﷺ ان کو لے کر حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر آئے۔ اُن کو خبر ہوئی تو دوڑے آئے اور باغ سے جا کر کھجوروں کا ایک خوشہ توڑ لائے اور سامنے رکھ دیا۔ اس کے بعد ایک بکری ذبح کی اور کھانا تیارکیا اور سامنے لاکر رکھا۔

  3. حُضور خاتم النبین ﷺ نہایت خاکسار، ملنسار، مہربان اور رحم دل تھے۔ چھوٹے بڑے سب سے محبت کرتے، نہایت سخی، فیاض اور دادِ و ہش والے تھے۔ امکان بھر سب کی درخواست پوری کرتے۔ تمام عمر کسی کے سوال پر "نہیں" نہیں کہا۔خود بھوکے رہتے اور دوسروں کو کھلاتے۔ ایک مرتبہ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شادی ہوئی،اُن کے پاس ولیمے کا کوئی سامان نہ تھا۔