Your school name
9th Class اُردو لازمی Chapter 7 Test9th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)
Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)
اردو کی آخری کتاب کے مصنف ہیں:
قائمہ زاویے میں درجے ہوتے ہیں:
سب سےزیادہ جھگڑے ہوتے ہیں:
زبانی جمع خرچ کا قاعدہ جو آزمودہ ہے، کام آتا ہے:
علامہ اقبال کی ...... اس کے علاوہ ہے:
حساب کے بڑے قاعدے ہیں:
حساب کا یہ قاعدہ قدیم زمانے سے چلا آرہا ہے:
خط استوا ہوتا ہے جہاں:
ضرب خفیف کا مطلب ہے:
ابن انشا اقوام متحدہ سے عالمی ادارہ سے وابستہ تھے:
Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)
مصنف کو کن رشتوں میں الجبرا کا شک ہوتاہے؟
مصنف کی طالب علمی کے زمانے میں الجبرے کا خاص مصرف کیا تھا؟
تفریق نے کس طرح ہمارے معاشرے میں تفریق پیدا کی ہے؟
رابطہ اور تفصیلیہ کی علامتیں لکھیں۔
تشبیہ کی تعریف کریں اورمثال لکھیں۔
خط تقدیر سے کیا مراد ہے؟
خط استوا کس لیے ہوتا ہے؟
عملی زندگی میں الجبرا کا قاعدہ کون زیادہ استعمال کرتے ہیں؟
Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)
نقطہ: نقطہ یعنی پوائنٹ۔ یہ محض کسی جگہ کی نشاندہی کےلیے ہوتا ہے۔ جیو میٹری کی کتابوں میں آیا ہے کہ نقطہ جگہ نہیں گھیرتا۔ ایک آدھ نقطے کی حک تک یہ نات صحیح ہوگی لیکن چھے نقطوں سے تو آپ سارا پاکستان گھیر سکتے ہیں۔ دائرہ: دائرے چھوٹے بڑے قسم کی لمبائی کے ہوتے ہیں۔لیکن یہ عجیب بات ہے کہ قریب قریب سبھی گول ہوتے ہیں۔ ایک اور عجیب بات ہے کہ ان میں قطر کی لمبائی ہمیشہ نصف قطر سے دگنی ہوتی ہے۔
تیسرا قاعدہ ضرب ہے۔ ضرب کی کئی قسمیں ہیں۔مثلا ضرب خفیف، ضرب شدید، ضرب کاری وغیرہ۔ ضرب کی ایک اور تقسیم بھی ہے۔ پتھر کی ضرب، لاٹھی کی ضرب، بندوق کی ضرب،۔ علامہ اقبال کی "ضرب کلیم" ان کے علاوہ ہے۔ حاصل ضرب کا انحصار اس پر ہوتا ہے کہ ضرب کس چیز سے دی گئی ہے یا لگائی گئی ہے۔
آزمائے کو آزمانا جبل کہتے ہیں لیکن الجبرا میں آزمائے کو ہی آزماتے ہیں۔ اچھے خاصے پڑھے لکھے کو نئے سرے سے "اب ج" سکھاتے ہیں بلکہ ان کے مربعے بھی نکلواتے ہیں۔ الجبرا کا ہماری طالب علمی کے زمانے میں کوئی خاص مصرف نہ تھا۔ اس سے صرف سکولوں کو طلبہ کو فیل کرنے کا کام لیا جاتا تھا لیکن آج کل یہ عملی زندگی میں خاصا استعمال ہوتا ہے۔ دکان دار اور گداگر اس قاعدے کو زیادہ استعمال کرتے ہیں۔