Skip to content

Punjab (PTB) · Chapter test · Free

9th Class اُردو لازمی Chapter 20 Testنثر نمبر 10: حوصلہ نہ ہارو آگے بڑھو منزل اب کے دور نہیں

30 marks · 40 minutes · 21 questions. Covers: نثر نمبر 10: حوصلہ نہ ہارو آگے بڑھو منزل اب کے دور نہیں.

Your school name

9th Class اُردو لازمی Chapter 20 Test

9th Class · اُردو لازمی · Punjab (PTB)

Name: ____________Roll No: ________Class/Section: ________Date: ________Total marks: 30Time: 40 minutes

Q1. معروضی سوالات (Attempt all · 10 × 1 = 10)

  1. سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں کی تصویریں دیکھ کر بی جان کو کون یاد آرہا تھا؟

    1. جاوید

    2. احمد

    3. ناصر

    4. بلال

  2. پاکستان کے ....... میں اس کےلیے قربانیاں دینے والوں کی کہانیاں بکھری پڑی ہیں:

    1. چپے چپے

    2. جگہ جگہ

    3. میدان میدان

    4. گوشے گوشے

  3. ٹیلی وژن پر کون سا واقعہ دیکھا جارہا تھا؟

    1. سانحہ لاہور

    2. سانحہ کراچی

    3. سانحہ کوئٹہ

    4. سانحہ پشاور

  4. بی جان کی خواہش تھی کہ اس کا بیٹا فوج میں جائے، کن کی طرح؟

    1. اپنے چچا کی طرح

    2. اپنے ابو کی طرح

    3. اپنے نانا کی طرح

    4. ب اور ج دونوں

  5. سکول میں مشکوک بیگ نظر آنے کی صورت میں:

    1. دوستوں کا بتایا جائے

    2. ٹیچر کو بتایا جائے

    3. ایمرجنسی فون پر اطلاع دی جائے

    4. بیگ کو خود ہٹایا جائے

  6. سانحہ پشاور ...... دسمبر 2014 کو پیش آیا:

    1. 13

    2. 14

    3. 15

    4. 16

  7. احمد کو اچانک کس مارکیٹ سے سامان لانے کےلیے جانا پڑ گیا؟

    1. قریبی مارکیٹ

    2. دور کی مارکیٹ

    3. شالامار مارکیٹ

    4. ساتھ والی مارکیٹ

  8. سکولوں کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کےلیے ضرورت ہے:

    1. سکیورٹی گارڈ کی

    2. سی سی ٹی وی کیمرہ کی

    3. خاردار تار کی

    4. تمام جوابات درست ہیں

  9. دکان کھولنے سے پہلے دکان دار کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے جائزہ لے:

    1. اردگرد کے افراد کا

    2. اردگرد مشکوک اشیا کا

    3. اردگرد کی دکانوں کا

    4. تالوں کا

  10. ہمیں اپنے ملک کے بچوں کو کن دہشت گردوں سے محفوظ کرانا ہے:

    1. ظالم

    2. بد فطرت

    3. سفاک

    4. مظلوم

Q2. مختصر سوالات (Attempt any 6 of 8 · 6 × 2 = 12)

  1. بی جان کا بیٹا احمد کیسے شہید ہوا؟

  2. آپ اپنے سکول میں دہشت گردی کی روک تھام کےلیے کیا کرسکتے ہیں؟

  3. دہشت گردی سے نمٹنے کےلیے لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت کیا کرنا چاہیے؟

  4. دہشت گردی کے خاتمے میں کن دو اداروں کا اہم کردار ہے؟

  5. محلے میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی سینٹر کے قیام کے کیا مقاصد ہوسکتے ہیں؟

  6. دہشت گردی کے حوالے سے ہم اپنے زندہ ہونے کا ثبوت کیسے دے سکتے ہیں؟

  7. ٹیلی وژن پر آنی والی کون سی خبر سے بی جان پریشان ہوگئیں؟

  8. ایک دکان دار اپنے علاقے میں دہشت گردی کی روک تھام میں کس طرح معاونت کرسکتا ہے؟

Q3. تفصیلی سوالات (Attempt any 2 of 3 · 2 × 4 = 8)

  1. ہم نے اپنے پیارے وطن پاکستان کو بڑی قربانیاں دے کر بنایا ہے۔ اس سر زمین پر رہنے والے سب لوگ ایک قوم ہیں اور انشااللہ ایک رہیں گے۔ کوئی بھی اس قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا اور نہ ہی ہم کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دیں گے۔ پاکستان کے گوشے گوشے میں اس کی خاطر قربان ہونے والوں کی لاتعداد کہانیاں بکھری پڑی ہیں۔

  2. ہر محلے اور قصبے کے دکان دار اپنی اپنی دکان کھلونے سے پہلے اردگرد کا جائزہ لیں اگر کوئی مشکوک  چیزمثلا، سائیکل، موٹر سائیکل یا گاڑی وغیرہ لاوارث ملے تو فورا اطلاع دیں۔، کرایہ دار اور گھریلو ملازم رکھنے سے پہلے متعلقہ تھانوں میں ان کے شناختی کارڈ وغیرہ کی جانچ پڑتال اور اندراج لازمی کروائیں۔

  3. ہم اپنے وطن عزیز کے کسی فرد کو ان کا نشانہ نہیں بننے دیں گے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہم سکون سے رہیں اور ہمارے بچے ان سفاک دہشت گردوں سے محفوظ رہیں تو اس کےلیے ضروری ہے کہ ہم چند چیزوں کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں۔جس کی تیاری آپ سب کو میرے ساتھ مل کرکرنی ہے اور اس قومی کام میں سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔